உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    VIDEO: اب عرفی جاوید ایسی ڈریس میں آئیں نظر، راکھی ساونت نے کہا: 'میری دوست کو دیکھنے کا نہیں'

    VIDEO: اب عرفی جاوید ایسی ڈریس میں آئیں نظر، راکھی ساونت نے کہا: 'میری دوست کو دیکھنے کا نہیں' (Video Grab Instagram)

    VIDEO: اب عرفی جاوید ایسی ڈریس میں آئیں نظر، راکھی ساونت نے کہا: 'میری دوست کو دیکھنے کا نہیں' (Video Grab Instagram)

    Rakhi Sawant And Urfi Javed Together: پہلی مرتبہ راکھی ساونت اور عرفی جاوید ایک ساتھ نظر آئیں ۔ سلیبریٹی فوٹوگرافر ویرل بھیانی نے کچھ وقت پہلے ہی اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ان دونوں کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگا ہے ۔

    • Share this:
      Rakhi Sawant And Urfi Javed Together: ایک اداکارہ جو اپنے اپ عجیب و غریب بیانات کیلئے سرخیوں میں رہتی ہے اور وہ ہے راکھی ساونت اور دوسری جو اپنے ڈریسنگ سینس کو لے کر موضوع بحث رہتی ہے اور وہ ہے عرفی جاوید ، راکھی اور عرفی میں ایک بات مشترک ہے اور وہ یہ ہے کہ دونوں ہی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور دونوں کے ویڈیوز آئے دن انٹرنیٹ پر چھائے رہتے ہیں ۔ اب ذرا سوچئے کہ یہ دونوں اگر ایک ساتھ آجائیں اور وہ بھی ایک ہی ویڈیو میں کیا ہوگا؟

       

      یہ بھی پڑھئے : اب ایسی ڈریس میں سامنے آئی عرفی جاوید، دیکھتے ہی لوگوں نے کہا: ذہنی حالت ٹھیک نہیں، دیکھئے ویڈیو


      پہلی مرتبہ راکھی ساونت اور عرفی جاوید ایک ساتھ نظر آئیں ۔ سلیبریٹی فوٹوگرافر ویرل بھیانی نے کچھ وقت پہلے ہی اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ان دونوں کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگا ہے ۔ عرفی اور راکھی کو ایک ساتھ دیکھ کر لوگ بھی حیران ہیں اور ویڈیو پر صرف ایک ہی طرح کے کمنٹ کئے جارہے ہیں ۔ انسٹاگرام پر اس ویڈیو پر لوگ کمنٹ کرکے کہہ رہے ہیں کہ راکھی اور عرفی دونوں بہنیں آپس میں مل گئی ہیں ۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)





      ایک یوزر نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عرفی اور راکھی دو ایسی بہنیں ہیں ، جو میلے میں بچھڑ گئی تھیں اور اب جاکر دونوں ملی ہیں ۔ وہیں کچھ لوگ عرفی کے ڈریس کی تعریف کرتے ہوئے نظر آئے ۔ اس ویڈیو میں عرفی نے ریڈ شارٹ ڈریس پہن رکھا ہے ، جس میں وہ کافی خوبصورت نظر آرہی ہیں ۔ وہیں جب پیپراجی عرفی کی تصویر کلک کرنے لگتے ہیں تو راکھی ان سے کہتی ہیں کہ 'میرے دوست کو دیکھنے کا نہیں' ۔ ویڈیو میں لوگ عرفی کی خوبصورتی پر فدا ہوگئے ہیں ۔ ویڈیو میں کوئی عرفی کو خوبصورت بتا رہا ہے تو کوئی ان کیلئے ہارٹ والا ایموجی شیئر کررہا ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: اداکارہ راکھی ساونت کے سابق شوہر نے شیئر کردیا ایسا ویڈیو، بھڑک گئے یوزرس، کہا : کچھ تو شرم کرو


      بتادیں کہ عرفی بگ باس او ٹی ٹی کے بعد سے کسی بھی فلم یا ٹی وی شوز میں نظر نہیں آئی ہیں ، لیکن لائم لائٹ میں رہنے کیلئے انہوں نے اپنے ڈریسنگ سینس کو ہی اپنا ہتھیار بنالیا ہے ۔ عرفی اپنے ڈریسنگ سینس کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں اور سوشل میڈیا پر ٹرول بھی ہوتی رہتی ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: