உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اس شخص نے راکھی ساونت کو تحفے میں دی اتنی مہنگی BMW کار، قیمت جان کر ہوجائیں گے حیران

    راکھی ساونت کو تحفے میں ملی BMW X1 کار۔

    راکھی ساونت کو تحفے میں ملی BMW X1 کار۔

    کمنٹ سیکشن میں، تمام مشہور شخصیات اور مداح راکھی ساونت کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔ کسی نے لکھا کہ صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: ڈرامہ کوئین راکھی ساونت بھی ایسی ہی ایک اداکارہ ہیں جنہوں نے ٹی وی سے بالی ووڈ تک اپنی شاندار شناخت بنائی ہے۔ وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں۔ وہ اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ان دنوں وہ اپنی نئی لگژری کار کو لے کر زیر بحث ہیں۔
      جی ہاں، راکھی ساونت لگژری کار BMW X1 کی مالک بن گئی ہیں۔ حال ہی میں، ڈرامہ کوئین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی نئی چمکتی ہوئی گاڑی کی جھلک دکھائی۔ انہوں نے بتایا کہ اسے یہ گاڑی تحفے میں ملی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Boldاور بے باک عرفی جاوید نے بتایا’کیوں نہیں مانتی اپنا ’مذہب‘، بڑھ سکتی ہیں مشکلیں

      انہوں نے کیپشن میں لکھا، 'میری نئی گاڑی مجھے میرے 'لو' نے تحفے میں دی ہے۔ تاہم پھر انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں یہ کار کس شخص نے تحفے میں دی ہے۔ ساتھ ہی اب انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں یہ کار کس نے دی؟ آپ کو بتادیں کہ انہیں یہ بڑا تحفہ شیلی لدیر، راج بھائی اور عادل خدان درانی نے دیا ہے، جس کے لیے انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راکھی ساونت گاڑی چلاتی ہوئی نظر آ رہی ہیں اور وہ بہت خوش نظر ہیں۔ ان کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی سرخیوں میں ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Ali Bhatt کی شادی نہیں ہونے دیتے تھے والد مہیش بھٹ لیکن اب بن گئی ہیں رنیرکپورکی دلہنیا

      لاکھوں میں ہے قیمت
      اداکارہ راکھی ساونت کی اس BMW X1 کار کی قیمت تقریباً 40 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔ کمنٹ سیکشن میں، تمام مشہور شخصیات اور مداح راکھی ساونت کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔ کسی نے لکھا کہ صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے۔ تو کوئی کہہ رہا ہے کہ 'آپ کے دوست بہت اچھے ہیں جنہوں نے آپ کو گاڑی تحفے میں دی ہے'۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: