ٹی وی کی ڈرامہ کوئن راکھی ساونت اپنی شادی کو لے کر جم کر سرخیاں بٹور رہی ہیں۔ راکھی نے خود سوشل میڈی اپر اپنی اور عادل کی فوٹوز شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی پر مہر لگائی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی خبریں آرہی ہیں کہ راکھی نے عادل کے ساتھ شادی کے بعد اسلام قبول کرلیا ہے اور ساتھ ہی اپنا نام بھی تبدیل کرلیا ہے۔ اب اس پر راکھی ساونت کے بھائی راکیش نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔
دراصل، راکھی ساونت نے عادل خان کے ساتھ کورٹ میریج کی تصویروں کے ساتھ انسٹا اسٹوری پر میریج سرٹیفکیٹ کی ایک فوٹو بھی شیئر کی ہے، جس میں راکھی ساونت کے نام کے نیچے فاطمہ لکھا نظر آرہا ہے۔ ایسے میں لوگ قیاس لگا رہے ہیں کہ کیا انہوں نے شادی کے بعد اپنا مذہب تبدیل کرلیا ہے۔
راکھی کے بھائی کا ایسا رہا ردعمل راکھی ساونت کے بھائی راکیش نے بتایا کہ انہیں اس بات کی معلومات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، یہ تو مجھے نہیں پتہ۔ یہ ان کی پرسنل چیز ہے، شوہر بیوی کی باتیں ہیں۔ ہم کو تو نہیں پتہ ہے،لیکن اگر راکھی نے یہ کیا ہے، تو سوچ سمجھ کر ہی کیا ہوگا۔ اس نے اپنے حساب کیا ہوگا۔‘
اس وجہ سے راکھی نے کی مناسب شادی اس کے آگے راکیش نے کہا، ’ہم سب تشویش میں ہیں۔ راکھی سب سے چھوٹی ہے اور پوری زندگی اس نے بہت دُکھ دیکھا ہے۔ بگ باس میں لاسٹ ٹائم میں ریتیش نے بھی اسے یوز کرنے کی کوشش کی اور اس کو بہت دُکھ ہوا، پریشانی ہوئی۔ اس لیے راکھی نے اس مرتبہ ’پراپر شادی‘ کی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔