خوبصورت سی ڈریس۔۔۔ہاتھوں میں عادل خان کے نام کی مہندی، کچھ اس طرح راکھی ساونت نے منایا کرواچوتھ
خوبصورت سی ڈریس۔۔۔ہاتھوں میں عادل خان کے نام کی مہندی، کچھ اس طرح راکھی ساونت نے منایا کرواچوتھ
اس ویڈیو میں راکھی اپنے اس لُک کو بڑے ہی خوبصورتی سے کچھ اس طرح فلانٹ کررہی ہیں جیسے کرواچوتھ پر سہاگن خواتین چھلنی سے چاند کا دیدار کرتی ہیں۔ ان کا یہ انداز فینس کو خوب پسند آرہا ہے۔ فینس کمنٹ کرکے اُن پر پیار برسارہے ہیں۔
بالی ووڈ میں کروا چوتھ دھوم دھام سے منایا گیا۔ کئی اداکاراوں نے اپنے شوہر کی لمبی عمر کے لیے دعائیں مانگتے ہوئے ورت رکھا۔ وہیں ستارے اس کی فوٹوز اور ویڈیوز سوشل میڈیا کے ذریعے فینس کے ساتھ بھی شیئر کررہے ہیں۔ وہیں اب ڈرامہ کوئن کے نام سے مشہور راکھی ساونت کی بھی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔ انہوں نے بھی کروا چوتھ کا تہوار منایا۔
گزشتہ کافی عرصے سے راکھی ساونت بزنس مین عادل خان کو ڈیٹ کررہی ہیں۔ اپنے رشتے کو لے کر آئے دن دونوں سوشل میڈیا پر سرخیاں بٹورتے رہتے ہیں۔ دونوں کو اکثر ہی ایک ساتھ اسپاٹ کیا جاتا ہے اور دونوں پیپرازی کے کیمرے میں قید ہوتے رہتے ہیں۔ اکثر ہی دونوں کی فوٹوز اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔
راکھی نے منایا کرواچوتھ اب جب کرواچوتھ کا موقع ہے تو راکھی نے بھی اسے منایا ہے اور عادل کے نام کی مہندی لگائی ہے۔ راکھی ساونت نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ وہائٹ اینڈ گولڈن رنگ کی سلوار سوٹ پہنے نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے ہاتھوں میں مہندی لگائی ہوئی ہے، جس پر عادل کا نام لکھا ہوا ہے۔
اس ویڈیو میں راکھی اپنے اس لُک کو بڑے ہی خوبصورتی سے کچھ اس طرح فلانٹ کررہی ہیں جیسے کرواچوتھ پر سہاگن خواتین چھلنی سے چاند کا دیدار کرتی ہیں۔ ان کا یہ انداز فینس کو خوب پسند آرہا ہے۔ فینس کمنٹ کرکے اُن پر پیار برسارہے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔