ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

راکھی ساونت نے سی اے اے - این آرسی سے ڈرنے والوں کو دیا یہ مشورہ، کہی یہ بات، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت (Rakhi Sawant) نے شہریت ترمیمی قانون (CAA) اور (NRC) سے ڈرنے والے لوگوں کو مشورہ دینے کے لئے ایک ویڈیو انسٹا گرام پر شیئر کیا ہے۔

  • Share this:
راکھی ساونت نے سی اے اے - این آرسی سے ڈرنے والوں کو دیا یہ مشورہ، کہی یہ بات، ویڈیو وائرل
راکھی ساونت نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئرکیا ہے۔

نئی دہلی: ملک میں ان دنوں شہریت ترمیمی قانون (CAA) اور این آرسی (NRC) کو لے کر کئی مقامات پر لوگ مخالفت درج کرا رہے ہیں۔ دہلی کے شاہین باغ (Shaheen Bagh) پورے ملک کے لئے آئیڈیل بن گیا ہے اور یہاں تقریباً ڈیڑھ سے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جارہا ہے۔ ان احتجاجی مظاہروں کے درمیان راکھی ساونت (Rakhi Sawant) بھی سامنے آئی ہیں۔ انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئرکیا ہے۔ اس میں انہوں نے سی اے اے اور این آرسی کی مخالفت کرنے اور اس سے ڈرنے والے لوگوں کو مشورہ دیا ہے۔


اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے ویڈیو میں لوگوں سےکہا، 'ہیلو دوستوں کیسے ہیں آپ، میرے پاس ایک آئیڈیا بھی ہے اور ملک کے لئے علاج بھی ہے، جو لوگ بھی این آرسی اور سی اے اے سے ڈرتے ہیں۔ ان کو لگتا ہےکہ ہمارے والد اور دادا نے ہمارے لئے سرٹیفکیٹ نہیں رکھا ہے۔ انہیں ڈرلگتا ہے تو آپ لوگ فکر کیوں کرتے ہو، میں ہوں نا...'۔




 




View this post on Instagram




 

Jaao lone lelo daro Matt NRC se🤪


A post shared by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511) on






راکھی ساونت نے آگے ایسے لوگوں کو مشورہ دیتے ہوئےکہا، 'اگر آپ ملک نہیں جانا چاہتے ہو یا اگر آپ کے پاس کوئی پرانے کاغذات نہیں ہیں تو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ سب لوگ رہو ہندوستان میں۔ آپ لوگ بینک سے لمبا (زیادہ) سا لون لے لو۔ بس بینک پورا ثابت کردے گا کہ آپ ہندوستانی ہو۔ فکرکی کوئی بات نہیں ہے، چلو جاؤ لون لے لو'۔

واضح رہےکہ سی اے اے اور این آرسی کو لے کر ان دنوں بڑے پیمانے پر لوگ احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔ ان میں کئی بالی ووڈ ستارے بھی ہیں۔ وہیں راکھی ساونت نے حال ہی میں ایک اور ویڈیو انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئرکیا تھا۔ اس میں انہوں نےبتایا تھا کہ وہ برطانیہ میں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ لیا ہےکہ وہ پھر سے بالی ووڈ میں آجائیں۔ ان کے مطابق ان کا دل برطانیہ میں نہیں لگتا ہے۔

پورے ملک میں سی اے اے کی مخالفت ہورہی ہے۔ تصویر: ٹوئٹر
پورے ملک میں سی اے اے کی مخالفت ہورہی ہے۔ تصویر: ٹوئٹر


ویڈیو میں راکھی ساونت نے کہا تھا، میں مام (امی) کے آپریشن کے لئے ممبئی آئی تھی، لیکن پھر میں برطانیہ واپس آگئی ہوں۔ یہاں لندن کی رانی میری فین ہیں۔ میرا گھر ہیتھرو ایئر پورٹ کے بالکل برابر میں ہے، لیکن میرا دل میری امی کے پاس ہے'۔

 



 




View this post on Instagram





 

A post shared by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511) on






انہوں نے مزید کہا تھا 'میری بالی ووڈ انڈسٹری میں سلمان خان، شاہ رخ خان، رنویر سنگھ، رنبیر کپور، اکشے کمار، دیپکا پادوکون، ودیا بالن، عالیہ بھٹ یہ سب مجھے بہت یاد کرتے ہیں، سب میرے پاس بہت فون کرتے ہیں، جیسے میں بالی ووڈ سے چلی گئی ہوں'۔

آسام میں بڑے پیمارنے پر سی اے اے کی مخالفت ہوئی۔ تصویر: پی ٹی آئی
آسام میں بڑے پیمارنے پر سی اے اے کی مخالفت ہوئی۔ تصویر: پی ٹی آئی


راکھی ساونت نے کہا تھا، 'کرن جوہر اور فرح خان کافی ناراض ہیں کہ میں شادی کرکے بالی ووڈ سے چلی گئی۔ ان سب نے مجھے بہت فون کیا کہ میں واپس آجاؤں، انٹرٹینمنٹ صرف میں ہی ہوں'۔
First published: Jan 29, 2020 12:01 AM IST