உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راکھی ساونت کے گھر کا دروازہ توڑ کر اندر پہنچا شخص، ایف آئی آر درج کراکر پہنچایا جیل

    راکھی ساونت کے گھر کا دروازہ توڑ کر اندر پہنچا شخص، ایف آئی آر درج کراکر پہنچایا جیل

    راکھی ساونت کے گھر کا دروازہ توڑ کر اندر پہنچا شخص، ایف آئی آر درج کراکر پہنچایا جیل

    راکھی ساونت (Rakhi Sawant) نے حال ہی میں پیپرا جی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اس حادثے کے بارے میں بتایا۔ راکھی ساونت نے کہا کہ ایک شخص ان کی بلڈنگ کے اندر فین بن کر گھسا اور ان کے گھر کا دروازہ توڑ دیا۔

    • Share this:
      ممبئی: بگ باس (Bigg Boss) کی ڈراما کوئن راکھی ساونت (Rakhi Sawant) سوشل میڈیا پر خوب سرگرم رہتی ہیں۔ پیپرا جی کے ساتھ اکثر ممبئی کی سڑکوں پر وہ باتیں کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ اس دوران کئی بار وہ کچھ دلچسپ حرکت کرتی ہیں تو کئی بار کوئی متنازعہ بیان دے دیتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے یہ کہہ کر حیران کردیا کہ ایک انجان شخص ان کے گھر میں دروازہ توڑ کر گھس گیا، جس کی انہوں نے اوشیرہ پولیس اسٹیشن (Oshiwara Police Station) میں شکایت درج کرائی ہے۔

      راکھی ساونت (Rakhi Sawant) نے حال ہی میں پیپرا جی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اس حادثے کے بارے میں بتایا۔ راکھی ساونت نے کہا کہ ایک شخص ان کی بلڈنگ کے اندر فین بن کر گھسا اور ان کے گھر کا دروازہ توڑ دیا۔ اس حادثے کے وقت ان کے گھر میں میڈ اکیلی تھیں، جس سے وہ کافی گھبرا گئیں۔ راکھی ساونت کے اس ویڈیو کو ورل بھیانی نے اپنے انسٹا گرام پر شیئر کیا ہے۔

       



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)






      ویڈیو میں وہ کہتی ہیں، ‘میں تو فی الحال گھٹیا بلڈنگ میں رہ رہی ہوں۔ ابھی پولیس اسٹیشن میں ایک بندے کو جیل میں ڈال دیا۔ اسے اس لئے جیل میں ڈالا کیونکہ وہ میرے گھر میں گھس آیا تھا اور دروازہ توڑ دیا۔ میں نے اوشیرہ پولیس اسٹیشن توڑ دیا۔ میں نے اوشیرہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ جب وہ گھر میں گھس آیا، اس وقت میں گھر میں نہیں تھی۔ میں ابھی اچھے علاقے میں نہیں رہتی ہوں‘۔

       






      View this post on Instagram





       

      A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)






      راکھی ساونت آگے کہتی ہیں، ’اس کو جیل میں ڈالا، وہ بلڈنگ میں نیچے آتے ہیں نا تو فین فین بول کر گھس گیا۔ گھر پر آکر دروازہ توڑ دیا۔ میں گھر پر نہیں تھی، لڑکی تھی گھر پر وہ بہت ڈر گئی۔ رونے لگی پھر شکایت درج کرائی، لڑکی کو چوٹ آئی۔ بہت زیادہ ڈراما ہوا تو پھر اوشیرہ پولیس اسٹیشن میں شکایت لکھوائی ہے۔ اسی لئے میں ابھی اچھے علاقے میں نہیں رہ رہی ہوں‘۔

      واضح رہے کہ راکھی ساونت کے پاس بگ باس سے باہر آنے کے بعد سے ہی نئے پروجیکٹس کی بھرمار ہے۔ حال ہی میں ’ڈریم میں انٹری‘ گانے کے بعد اب راکھی ساونت کا دوسرا گانا ’لاک ڈاون‘ ریلیز ہوا ہے، جو کہ خوب پسند کیا جارہا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: