’میں انسان نہیں ہوں کیا‘، گانا لانچ کرتے ہوئے سب کے سامنے رونے لگی راکھی ساونت

’میں انسان نہیں ہوں کیا‘، گانا لانچ کرتے ہوئے سب کے سامنے رونے لگی راکھی ساونت(فائل فوٹو)

’میں انسان نہیں ہوں کیا‘، گانا لانچ کرتے ہوئے سب کے سامنے رونے لگی راکھی ساونت(فائل فوٹو)

راکھی نے کہا کہ اگر وہ عادل کو طلاق دیں گی تو پھر وہ کسی اور شادی کرلیں گے۔ اس درمیان راکھی کی ماں کا بھی انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد وہ بری طرح ٹوٹ گئی تھیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    ٹی وی کی ڈرامہ کوئن یعنی راکھی ساونت ان دنوں اپنے نئے میوزک ویڈیوز کو لے کر موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔ اس گانے کا ٹائٹل ہے جھوٹا۔ یہ گانا راکھی ساونت کی رئیل لائف سے متاثر ہے۔ جو کچھ بھی شوہر عادل خان کی وجہ سے راکھی کی زندگی میں گزشتہ کچھ دنوں میں ہوا ہے وہ سب اس میوزک ویڈیو میں بیان کیا گیا ہے۔ اب راکھی ساونت کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں وہ سانگ لانچ کے دوران پھوٹ پھوٹ کر رونے لگتی ہیں۔



     




    View this post on Instagram





     

    A post shared by Filmy Only (@filmyonly)





    چھلک پڑے راکھی کی آنکھوں سے آنسو

    سانگ لانچ ایونٹ کے دوران راکھی ساونت ٹرولس کو بھی کرارا جواب دیا ہے جو عادل خان کی وجہ سے ان کی لائف میں بنی صورتحال کا مذاق اڑاتے ہیں۔ راکھی ساونت روتے ہوئے کہتی ہیں، ’لوگ کہتے ہیں کہ راکھی ساونت کو کون دھوکہ دے سکتا ہے۔ راکھی کے ساتھ کیا برا ہوسکت اہے۔ میں انسان نہیں ہوں کیا؟ میں فیمیل نہیں ہوں کیا؟ میرے سینے میں دل نہیں ہے کیا؟ میں گھر بسانے کے خواب نہیں دیکھ سکتی ہوں کیا؟ اس کے بعد راکھی نے کہا کہ زندگی میری برباد ہوئی ہے۔ ماں میری مری ہے۔ برباد میں ہوئی ہوں۔‘

    جیل میں ہے راکھی کے شوہر عادل خان

    راکھی ساونت نے مئی 2022 میں عادل خان سے نکاح کیا تھا۔ عادل پر دھوکہ دہی، مارپیٹ اور ریپ کا الزام لگا ہے اور وہ میسور جیل میں ہیں۔ حالانکہ، راکھی نے کھل کر کہا ہے کہ وہ عادل کو طلاق نہیں دیں گی۔

    یہ بھی پڑھیں:


    یہ بھی پڑھیں:

    ان کا کہنا ہے کہ اگر وہ عادل کو طلاق دیں گی تو پھر وہ کسی اور شادی کرلیں گے۔ اس درمیان راکھی کی ماں کا بھی انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد وہ بری طرح ٹوٹ گئی تھیں۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: