رکول پریت سنگھ نے کیا انکشاف، دوسرے بالی ووڈ سیلبریٹی کی طرح کیوں نہیں چھپایا جیکی کے ساتھ رشتہ

رکول پریت سنگھ نے کیا انکشاف، دوسرے بالی ووڈ سیلبریٹی کی طرح کیوں نہیں چھپایا جیکی کے ساتھ رشتہ

رکول پریت سنگھ نے کیا انکشاف، دوسرے بالی ووڈ سیلبریٹی کی طرح کیوں نہیں چھپایا جیکی کے ساتھ رشتہ

رکول اور جیکی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے رشتے کو جگ ظاہر کرچکے ہیں۔ رکول نے ایک انٹرویو میں اپنے اس فیصلے کے بارے میں بات کی اور یہ بھی بتایا کہ انہیں کیوں نہیں لگتا کہ اس کی وجہ سے ان کے کام پر اثر پڑے گا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    بالی ووڈ میں ریلیشن شپ ایسی چیز ہے، جسے لگ بھگ ہر کوئی چھپاکر ہی رکھنا چاہتا ہے۔ زیادہ تر معاملوں میں وہ تب ہی قبول کرتے ہیں جب شادی کرنے والے ہوتے ہیں ورنہ چپ ہی رہنا پسند کرتے ہیں۔ وکی کوشل اور کیٹرینہ کیف کا کیس بھی کچھ ایسا ہی رہا ہے۔ یا پھر ایسا بھی ہوتا ہے کہ افیئر شروع ہوتا ہے اور ختم ہوجاتا ہے۔ ۔۔ سب کچھ پتہ بعد میں چلتا ہے۔ جیسے کہ کرن جوہر نے اپنے چیٹ شو میں انکشاف کیا کہ ایک وقت میں کارتک آرین اور سارا علی خان ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے۔ سبھی یہی کہتے نظر آتے ہیں کہ ہم صرف اچھے دوست ہیں، مگر رکول پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی کے کیس میں ایسا نہیں ہے۔

    رکول اور جیکی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے رشتے کو جگ ظاہر کرچکے ہیں۔ رکول نے ایک انٹرویو میں اپنے اس فیصلے کے بارے میں بات کی اور یہ بھی بتایا کہ انہیں کیوں نہیں لگتا کہ اس کی وجہ سے ان کے کام پر اثر پڑے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:
    نمرت کورکے ہاتھ سے گئی کپتانی،شالین کو ملی سزا،جانیے 9ویں دن بگ باس کے گھر میں کیا کیاہوا؟

    یہ بھی پڑھیں:
    ’بیٹی شویتاکی شادی کے بعدزیادہ ذمہ داروالدبنے امیتابھ‘،نواسی نوویاسے جیہ بچن نے کہی یہ بات

    کہا-ہم 2022 میں جی رہے ہیں
    زیادہ تر اداکارائیں اپنے لو لائف کے بارے میں اس ڈر سے بات نہیں کرتے کیونکہ اس سے ان کا کام سے فوکس ہٹ جائے گا۔ اس بارے میں رکول نے ایک انٹرویو میں کہا، ہاں، کچھ لوگوں کا ایسا سوچنا ہے کہ اس کی وجہ سے وہ اپنے کام سے دور ہوجائیں گے، مگر ہم 2022 میں ہیں اور اگر میری نجی زندگی میری پروفیشنل لائف سے کچھ چھین رہی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ کچھ غلط ہے جسے صحیح کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر یہ مجھے متاثر کرتی ہے تو میں اسے بدل دوں گی کیونکہ میں ایسی شخص ہوں جو اپنی زندگی دوہرے طریقے سے نہیں جینا چاہتی ہوں۔ ‘
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: