உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Ram Gopal Varmaکو کیسے ملی یہ’لڑکی‘،بتائی پوری کہانی،بکنی میں کریں گی مردوں سے لڑائی!

    رام گوپال ورما کی فلم لڑکی میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں پوجا بھالیکر۔

    رام گوپال ورما کی فلم لڑکی میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں پوجا بھالیکر۔

    Ram Gopal Varma On Pooja Bhalekar: پوجا ایک قدامت پسند خاندان سے ہے، اس لیے رام گوپال ورما نے اسے راضی کرنے میں وقت لیا۔ پوجا بکنی میں ساحل سمندر پر مردوں کے ساتھ لڑتی بھی نظر آئیں گی۔ رام گوپال ورما نے پریس کانفرنس کر کے پوجا کا تعارف کرایا ہے۔

    • Share this:
      Ram Gopal Varma On Pooja Bhalekar:رام گوپال ورما(Ram Gopal Varma) نے فلم انڈسٹری میں کئی نئے چہروں کو لانچ کیا ہے۔ اس بار بھی وہ ایک 'لڑکی' لے کر آرہے ہیں، جسے انہوں نے کیسے ڈھونڈا اس بارے میں بتایا ہے۔ 'لڑکی' سے چونکیے مت ... یہ فلم کا ٹائٹل ہے اور جو انہیں ملی وہ پوجا بھالیکر ہیں۔ رام گوپال ورما اس وقت اپنی فلم 'لڑکی: انٹر دی ڈریگن گرل'(Ladki: Enter The Girl Dragon) کو لے کر زیر بحث ہیں، ساتھ ہی اس فلم سے ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں،پوجا بھالیکر(Pooja Bhalekar) کے بارے میں سبھی جاننے کے لئے ہر کوئی بے چین ہے۔

      مارشل آرٹس میں ماہر اداکارہ کی تھی تلاش
      رام گوپال ورما کی یہ فلم مارشل آرٹس پر مبنی ہے۔ جب انہوں نے اس موضوع پر فلم بنانے کا سوچا تو اس کی کہانی کے مرکز میں ایک عورت کو رکھنا چاہا۔ ایسے میں انہیں ایک ایسی لڑکی کی تلاش تھی جو اداکاری کے ساتھ ساتھ مارشل آرٹ میں بھی ماہر ہو اور ان کی تلاش پوجا بھالیکر پر ختم ہوئی۔

      اسٹنٹس میں ماہر پوجا بھالیکر نے کیا متاثر
      پوجا بھالیکر کو سائن کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، رام گوپال ورما نے کہا، ’’کسی نے ان کا نام تجویز کیا تھا اور اسی لیے میں نے ان سے ملنے کا فیصلہ کیا۔ وہ پہلے دن اپنے والد کے ساتھ آئی تھی۔ میں ان کا مظاہرہ دیکھ کر کافی متاثر ہوا۔ اُسے بروس لی کا اتنا ہی جنون ہے جتنا مجھے ہے۔ میں ایسے ایکشن سیکوئنس شوٹ کرنا چاہتا تھا جہاں اداکارہ خود اسٹنٹ کر سکیں اور مارشل آرٹس میں ماہر ہوں۔

      یہ بھی پڑھیں:

      اس وجہ سےSalman Khanفلموں میں اُتاردیتے ہیں شرٹ،خود کیا انکشاف،جان کرآپ رہ جائیں گے دنگ

      یہ بھی پڑھیں:
      Dilip Kumar 1st Death Anniversary:بہت یاد آتے ہیں’مغل اعظم کے سلیم‘!

      بکنی میں بھی فائٹ کرتی آئیں گی نظر
      چونکہ پوجا ایک قدامت پسند خاندان سے ہے، اس لیے رام گوپال ورما نے اسے راضی کرنے میں وقت لیا۔ پوجا بکنی میں ساحل سمندر پر مردوں کے ساتھ لڑتی بھی نظر آئیں گی۔ رام گوپال ورما نے پریس کانفرنس کر کے پوجا کا تعارف کرایا ہے۔ ان کی فلم 'لڑکی' (Ladki:Enter The Girl Dragon) ہندوستان کے علاوہ چین کے 40 ہزار سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: