اپنا ضلع منتخب کریں۔

    فرش کر بیٹھ کر اداکارہ کے پاوں کو چومتے نظر آئے یہ مشہور ڈائریکٹر، ویڈیو نے مچایا تہلکہ، ہوئے ٹرول

    فرش کر بیٹھ کر اداکارہ کے پاوں کو چومتے نظر آئے یہ مشہور ڈائریکٹر، ویڈیو نے مچایا تہلکہ، ہوئے ٹرول

    فرش کر بیٹھ کر اداکارہ کے پاوں کو چومتے نظر آئے یہ مشہور ڈائریکٹر، ویڈیو نے مچایا تہلکہ، ہوئے ٹرول

    DANGEROUS: ڈائریکٹر نے آشو ریڈی کے پاوں پر کس کرنے کے ویڈیو اور تصویر کو شیئر کیا ہے ، جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے ۔ یہ ویڈیو اس وقت کا ہے جب آشو ریڈی نے ان کی آنے والی فلم ڈینجرس کیلئے ان کا انٹرویو لیا تھا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Delhi | Chennai | Kolkata
    • Share this:
      نئی دہلی : فلم ڈائریکٹر رام گوپال ورما ہمیشہ اپنے بے باک بیانات یا عجیب وغریب حرکتوں سے سرخیاں بٹورنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں ۔ ان دنوں ان کے کئی ویڈیوز اور تصویریں انٹرنیٹ پر کافی تیزی سے وائرل ہورہے ہیں، جن میں وہ بگ باس کی ایکس کنٹیسٹنٹ آشو ریڈی کے ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں ۔ ڈائریکٹر نے آشو ریڈی کے پاوں پر کس کرنے کے ویڈیو اور تصویر کو شیئر کیا ہے ، جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے ۔ یہ ویڈیو اس وقت کا ہے جب آشو ریڈی نے ان کی آنے والی فلم ڈینجرس کیلئے ان کا انٹرویو لیا تھا ۔

      آر جی وی کے ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ فرش پر بیٹھے ہیں اور کرسی پر بیٹھیں آشو ریڈی کے پاوں سہلاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔ بعد میں انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر بھی انٹرویو کا ویڈیو شیئر کیا ہے ۔ چھ دسمبر کو آر جی وی نے اداکارہ کے پیروں کو کس کرنے والی تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا : آشو ریڈی میں ڈینجرس مارک کہاں ہے، پورا ویڈیو 30 منٹ میں رات ساڑھے نو بجے ۔




      ڈٓائریکٹر نے اپنی کلپ کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سبھی کو یہ یاد دلانے کیلئے فرش پر بیٹھے ہیں کہ خواتین کے ساتھ کیسا رویہ کیا جانا چاہئے ۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر نے نہ صرف آشو ریڈی کے پاوں چومے بلکہ انہوں نے ان کی اجازت سے ان کے پاوں کی انگلیوں کو بھی شک کیا ۔ حالانکہ اپنے اس کلپ کیلئے رام گوپال کو زبردست ٹرول کیا جارہا ہے ۔ یوزرس انہیں ایک اداکارہ کے ساتھ ایسے دیکھ کر حیرانگی کا اظہار کررہے ہیں ۔

      یہ بھی پڑھئے: اداکارہ شمع سکندر ہوئیں انتہائی بولڈ، برالیٹ میں دیا ایسا پوز، فینس کے چھوٹ گئے پیسنے!


      یہ بھی پڑھئے: عرفی جاوید نے کھولے اپنے بیڈروم کے راز! سرعام کہہ ڈالی ایسی بات، جان کر اڑجائیں گے ہوش!



      سوشل میڈیا پر نیٹیزنس ڈائریکٹر کو ٹرول کرکے انہیں ڈسگسٹنگ اور ڈس ٹیسٹ فل بتا رہے ہیں ۔ ایک یوزر نے لکھا: آر جی وی اپنی فلم کی تشہیر کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں ۔ ایک نے لکھا: کبھی کبھی مجھے حقیقت میں آر جی وی کیلئے برا محسوس ہوتا ہے، کبھی وہ ہندوستانی سنیما کے ٹاپ ڈائریکٹروں میں سے ایک تھے اور انڈسٹری کے کئی فنکار ان کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے ۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔ اب ۔۔۔ ایک دیگر یوزر نے کمنٹ کیا مستقبل میں سپا اور مساج تھیریپی سینٹر شروع کرنے کا کوئی منصوبہ ہے ؟
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: