உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Mandakini کی بہو کے خوبصورت چہرے سے نہیں ہٹتی نگاہیں، ساس کو دیتی ہے ٹکر

    منداکنی کی بہو ہیں بے حد خوبصورت، ہیروئینس کو دیتی ہیں خوبصورتی میں ٹکر۔

    منداکنی کی بہو ہیں بے حد خوبصورت، ہیروئینس کو دیتی ہیں خوبصورتی میں ٹکر۔

    Mandakini Daughter in Law: خوبصورتی کے معاملے میں بشریٰ نہ صرف اپنی ساس کو بلکہ بالی ووڈ کی بڑی اداکاراؤں کو بھی ٹکر دیتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر کبھی وہ دوستوں کے ساتھ پارٹی کرتے تو کبھی اپنے شوہر کے ساتھ رومانٹک تصویریں شیئر کرتی تھیں۔

    • Share this:
      Mandakini Daughter in Law: راج کپور کی سال 1985 میں ریلیز ہونے والی فلم 'رام تیری گنگا میلی' ہرکسی کو یاد ہے۔ اس فلم میں منداکنی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے اپنی معصومیت اور خوبصورتی سے سب کو دیوانہ بنا دیا تھا۔ یوں تو منداکنی نے اپنے کریئر میں کئی فلموں میں کام کیا لیکن آج بھی انہیں صرف اسی فلم کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔ منداکنی بھلے ہی کافی عرصے سے بڑے پردے سے دور ہوں لیکن وہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ حال ہی میں منداکنی کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہیں، جن میں ان کے ساتھ ان کا بیٹا اور بہو بھی نظر آ رہے ہیں۔ تاہم ان تصاویر کو دیکھ کر لوگ منداکنی کے علاوہ ان کی بہو کی خوبصورتی کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے ہیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Bee 🐝 (@bushrabutt10)





      منداکنی کی اُن کی بہو بشریٰ بھٹ کے ساتھ پوز کرتے ہوئے ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ یہ تصویر سال 2016 کی ہے، جس میں منداکنی اپنی بہو اور بیٹے کے ساتھ ایک شادی میں پوز دیتی نظر آ رہی ہیں۔ یہ تصویر خود منداکنی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بھی شیئر کی ہے۔ بتادیں کہ 'رام تیری گنگا میلی' سے شہرت پانے والی منداکنی کے دو بچے ہیں، جس میں ان کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔ ان کے بیٹے ربیل ٹھاکر کی شادی بشریٰ بھٹ سے ہوئی ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Bee 🐝 (@bushrabutt10)





      پیشے سے ماڈل رہ چکی ہیں بشریٰ بھٹ
      منداکنی کی بہو بشریٰ بھٹ پیشے سے ایک ماڈل رہ چکی ہیں اور اب وہ نیٹ فلکس کے لیے کنتینٹ پروڈیوس کرتی ہیں۔ بشریٰ بھٹ اپنے شوہر ربیل ٹھاکر کے ساتھ لاس اینجلس میں رہتی ہیں۔ اپنی ساس منداکنی کی طرح ان کی بہو بشریٰ بھی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو ہے اور کافی اسٹائلش اور خوبصورت بھی۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Bee 🐝 (@bushrabutt10)





      یہ بھی پڑھیں:
      Avneet Kaur monokini photos:مونوکنی پہن کر سوئمنگ پل میں اونیت کور نے کیا’بریک فاسٹ‘

      یہ بھی پڑھیں:
      Priya Prakash Varrier New Look:سوشل میڈیا سینسیشن پریا پرکاش وارئیر کا نیا لُک ہوا وائرل

      خوبصورتی کے معاملے میں بشریٰ نہ صرف اپنی ساس کو بلکہ بالی ووڈ کی بڑی اداکاراؤں کو بھی ٹکر دیتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر کبھی وہ دوستوں کے ساتھ پارٹی کرتے تو کبھی اپنے شوہر کے ساتھ رومانٹک تصویریں شیئر کرتی تھیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: