உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    37سال بعد’رام تیری گنگا میلی‘کے بریسٹ فیڈنگ سین کے بارے میں منداکنی نے کہا’آج کل تو یوں ہی دکھا دیتے۔۔‘

    فلم رام تیری گنگا میلی کی ہیروئین منداکنی نے متنازعہ سین پر کہی یہ بڑی بات۔

    فلم رام تیری گنگا میلی کی ہیروئین منداکنی نے متنازعہ سین پر کہی یہ بڑی بات۔

    جب منداکنی سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں یہ کام کرنے والا سین دینے پر کوئی پچھتاوا ہے؟ تو انہوں نے کہا، 'کیسا پچھتاوا؟ یہ میری خوش نصیبی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Pune | New Delhi | Bihar Sharif | Bangalore [Bangalore]
    • Share this:
      Mandakini:مشہور فلم میکر راج کپور کی آخری ہدایت کاری میں بننےو الی فلم بیٹے راجیو کپور کے ساتھ ’رام تیری گنگا میلی‘ تھی۔ حالانکہ، اس فلم سے راجیو کپور نہیں بلکہ اپنے کرئیر کی دوسری فلم کررہی اداکارہ منداکنی نے کافی شہرت حاصل کی تھی۔ اس کی بڑی وجہ بنے تھے فلم کے دو متنازعہ سین۔ جہاں فلم کے ایک سین میں منداکنی کو بریسٹ فیڈنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا وہیں ایک دیگر سین میں وہ سفید ٹرانسپیرنٹ ساڑھی میں جھرنے کے نیچے کھڑی نظر آئی تھیں۔ ان دونوں مناظر نے منداکنی کو راتوں رات مشہور بنا دیا تھا۔ ان کے ان مناظر پر خوب ہنگامہ بھی ہوا تھا۔ اب 37 سال بعد منداکنی نے اس سین پر اپنی خاموشی توڑی ہے۔

      اسے تکنیکی روپ سے کیا گیا تھا شوٹ
      ایک انٹرویو میں فلم کے بریسٹ فیڈنگ والے سین کے بارے میں بات کرتے ہوئے منداکنی نے کہا، سب سے پہلے تو یہ کہنا چاہوں گی کہ یہ ایک بریسٹ فیڈنگ سین نہیں تھا۔ اسے کچھ اس طرح سے شوٹ کیا گیا تھا کہ یہ رئیل جیسا دکھائی دے۔ یہ سب بے حد تکنیکی روپ سے کیا جاتا ہے۔ اس وقت بھلے ہی لوگوں نے اس سین کو لے کر مجھے بہت برا بھلا کہا تھا۔ کئی طرح کی باتیں بنائی گئی تھیں پر اس سین میں جتنا کلیویج دکھایا گیا تھا، اس سے کہیں زیادہ تو لوگ آج کل یوں ہی دکھادیتے ہیں۔

      میرا سین پاکیزہ تھا پر آج کل صرف جنسیت ہی دکھاتے ہیں
      اس سین کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے منداکنی نے کہا تھا کہ 'لوگوں کو پہلے یہ سمجھ لینا چاہیے کہ فلم میں یہ سین گلیمر کے لیے نہیں ڈالا گیا تھا۔ یہ کہانی کا تقاضہ تھا اور یہ سین بڑی پاکیزگی کے ساتھ شوٹ کیا گیا تھا، لیکن آج کی فلموں میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس میں صرف جنسیت نظر آتی ہے۔'

      یہ بھی پڑھیں:

      Katrina Kaifنے جب سب کے سامنے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور کو کہہ دیاتھا’پی کے آیاہے کیا؟‘

      یہ بھی پڑھیں:
      Money Laundering Case:’میری جائیدادخودکی کمائی کی‘-جیکولن نے منی لانڈرنگ کیس پردی صفائی

      اس ایک سین کی وجہ سے سب مجھے یاد کرتے ہیں
      اس کے علاوہ فلم کے ایک اور سین کو لے کر بھی تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا۔ اس سین میں، منداکنی فلم کے ایک گانے میں آبشار کے نیچے سفید پتلی ساڑھی میں بھیگتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ اس انٹرویو میں جب منداکنی سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں یہ کام کرنے والا سین دینے پر کوئی پچھتاوا ہے؟ تو انہوں نے کہا، 'کیسا پچھتاوا؟ یہ میری خوش نصیبی ہے۔ میرے فینس مجھے اس ایک سین کی وجہ سے یاد کرتے ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ کوئی اچھا کہتے ہیں اور کوئی مذاق اڑاتے ہیں لیکن مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ مجھے راج کپور کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ یہی سب سے بڑی بات ہے۔'
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: