உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ’رامائن‘ میں راون کا کردار نبھانے والے اروندترویدی کا حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال، آج ممبئی میں ادا کی جائےگی آخری رسوم

    ’رامائن‘ میں راون کا کردار نبھانے والے اروندترویدی کا حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال

    ’رامائن‘ میں راون کا کردار نبھانے والے اروندترویدی کا حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال

    ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ فیم گھنشیام نائک کے اچانک انتقال کے بعد انڈسٹری نے ایک اور رتن کھو دیا۔ رامانند ساگر کی ’رامائن‘ (Ramayan Ravan) میں راون کا کردار نبھانے والے عظیم اداکار اروند ترویدی (Arvind Trivedi Death) کا منگل رات ممبئی میں انتقال ہوگیا۔

    • Share this:

      ممبئی: ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ فیم گھنشیام نائک کے اچانک انتقال کے بعد انڈسٹری نے ایک اور رتن کھو دیا۔ رامانند ساگر کی ’رامائن‘ (Ramayan Ravan) میں راون کا کردار نبھانے والے عظیم اداکار اروند ترویدی (Arvind Trivedi Death) کا منگل رات ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اروند ترویدی کافی وقت سے بیمار تھے اور دل کا دورہ پڑنے اور کئی اعضا کے کام نہیں کرنے سبب ان کا انتقال ہوگیا۔ ان کی آخری رسوم بدھ کے روز ادا کی جائے گی۔ وہ 82 سال کے تھے۔


      اے بی پی نیوز کے مطابق، اروند ترویدی کے بھتیجے کوستبھ ترویدی نے اپنے چچا کے انتقال کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ کئی سال سے بیمار چل رہے تھے۔ گزشتہ تین سال سے ان کی طبیعت بہت زیادہ خراب رہنے لگی تھی۔ انہیں اس دوران کئی بار اسپتال میں بھی داخل رہنا پڑا تھا۔ ایک ماہ پہلے ہی وہ اسپتال سے گھر لوٹے تھے۔ منگل کی رات 9.30 بجے تقریباً انہیں دل کا دورہ پڑا۔ انہوں نے کاندیولی واقع اپنے گھر میں آخری سانس لی۔


      اروند ترویدی (Arvind Trivedi) کو راون کا کردار نبھانے کے لئے سب سے زیادہ یاد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کئی پاپولر گجراتی فلموں میں کام کیا ہے۔ ان کا کیریئر گجراتی سنیما میں 40 سال تک چلا۔ انہوں نے ’رامائن‘ کے علاوہ ٹی وی کے ایک اور پاپولر شو ’وکرم اور بیتال‘ میں بھی اپنی اداکاری دکھائی تھی۔ انہوں نے ہندی اور گجراتی سمیت تقریباً 300 فلموں میں بھی کام کیا۔ آنجہانی اداکار نے کئی سماجی اور افسانوی فلموں میں بھی اداکاری کی تھی۔


       ہندوستانی سنیما میں ایک کامیاب کیریئر کے علاوہ، اروندترویدی 1991 سے 1996 تک رکن پارلیمنٹ بھی تھے۔ انہیں سابر کانٹھا انتخابی حلقے سے منتخب کیا گیا تھا۔ سینسر بورڈ فار فلم سرٹیفکیشن (سی بی ایف سی) کے صدر عہدے سے فلمساز وجے آنند کے استعفیٰ کے بعد اروند ترویدی اس کے کارگزار صدر بنے تھے۔ گزشتہ سال لاک ڈاون کے دوران کلٹ ٹی وی شو ’رامائن‘ کو پھر سے دور درشن پر نشر کیا گیا تھا اور اسے لوگوں نے خوب پسند کیا تھا۔ دوردرشن کے ذریعہ اس ایپک شو کو پھر سے شروع کرنے کے بعد سے شو کے سبھی فنکار پھر سے سرخیوں میں آگئے اور ان میں سے کئی ٹوئٹر سے جڑ گئے۔ اپنے سابقہ ’رامائن‘ کے معاون فنکاروں ارون گوول اور دیپیکا چکھلایا کے ٹوئٹر پر آنے کے بعد اروند ترویدی بھی ٹوئٹر پر آئے تھے۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: