உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Ranbir Alia Wedding: پھر ملتوی ہوگئی رنبیرکپور-عالیہ بھٹ کی شادی، اب اس دن لیں گے سات پھیرے، لوگوں نے اڑایا مذاق

    ھر ملتوی ہوگئی رنبیرکپور-عالیہ بھٹ کی شادی، اب اس دن لیں گے سات پھیرے، لوگوں نے اڑایا مذاق

    ھر ملتوی ہوگئی رنبیرکپور-عالیہ بھٹ کی شادی، اب اس دن لیں گے سات پھیرے، لوگوں نے اڑایا مذاق

    رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) اور عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) کی شادی کو لے کر نیا اپڈیٹ آیا ہے۔ پہلے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور (Ranbir Alia Wedding) کی شادی اگلے ماہ ہونے جا رہی تھی، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ اس سال کپور خاندان اور بھٹ کیمپ میں شہنائی نہیں گونجیں گی۔ یعنی اس سال رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی نہیں ہونے جا رہی ہے۔ اس خبر سے دونوں کے مداحوں کے درمیان مایوسی کے بادل چھا گئے ہیں۔

    • Share this:

      رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) اور عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) کی شادی کو لے کر گزشتہ کئی ماہ سے یہ قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ اس سال کے آخر میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، لیکن اب دونوں کے مداحوں کو مزید انتظار کرنا ہوگا۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہا ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ جوڑے نے شادی کی تاریخ کو آگے بڑھا دیا ہے۔ اس پوسٹ پر ایک ان کے فینس جم کر ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ دیوالی کے موقع پر عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کے ساتھ ایک رومانٹک تصویر شیئر کی تھی، جس سے مداحوں کو لگا کہ دونوں جلد ہی شادی کرلیں گے۔


      دراصل، پیپرا جی ورل بھیانی نے اپنے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ اس پوسٹ کے ذریعہ انہون نے بتایا کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ (Ranbir Kapoor Alia Bhatt Wedding) کی شادی آئندہ سال اپریل تک ملتوی ہوگئی ہے۔ اس پوسٹ میں انہوں نے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی تصویر والا کولاج لگایا ہے، جس پر ایک لال پٹی ہے۔ اس پٹی پر لکھا ہے، ’شادی اپریل 2022 تک ملتوی ہوگئی ہے‘۔ اس پوسٹ سے واضح طور پر پتہ چل رہا ہے کہ رنبیر-عالیہ کی شادی فی الحال اس سال نہیں ہونے جا رہی ہے۔ ساتھ ہی اس پوسٹ میں اداکار وکی کوشل (Vicky Kaushal) اور کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ سال کے آخر تک وکی کوشل اور کٹرینہ کیف سات جنموں کے لئے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام لیں گے۔




      اس سال نہیں ہوگی رنبیر اور عالیہ کی شادی۔ (تصویر کریڈٹ: instagram/@viralbhyani)
      اس سال نہیں ہوگی رنبیر اور عالیہ کی شادی۔ (تصویر کریڈٹ: instagram/@viralbhyani)

      ورل بھیانی کے ذریعہ شیئر کی گئی تصویر میں عالیہ بھٹ ایئر پورٹ پر نظر آرہی ہیں۔ وہیں رنبیر کپور ایک کلینک کے باہر نظر آرہے ہیں۔ ساتھ ہی ورل بھیانی نے خبر دی ہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اپنے ورک کمٹمنٹس کے سبب شادی کی تاریخ آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شادی ملتوی ہونے کی خبر سے دونوں اسٹارس کے مداحوں میں مایوسی دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ لوگوں کو پوری امید تھی کہ ان کے چہیتے ستارے اس سال ضرور ایک دوسرے کا ہاتھ تھام لیں گے۔ کئی صارف دلچسپ کمنٹ بھی کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا، ’شادی بھی ’برہماستر‘ کی طرح تاخیر ہوتی جا رہی ہے‘۔ وہیں کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ دونوں شخصیات کبھی بھی ایک دوسرے کے ساتھ شادی نہیں کریں گے، صرف پبلسٹی کے لئے شادی کرنے کا ڈرامہ کر رہے ہیں‘۔


      یہ بھی پڑھیں


      عرفی جاوید نے اینیمل پرنٹ والی ڈریس پہن کر کرایا فوٹو شوٹ، مداحوں نے پوچھا سوال تو ملا شاندار جواب


      ویسے بالی ووڈ گلیارے میں لمبے وقت سے بحث ہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور ایک دوسرے سے شادی کریں گے۔ دونوں کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ فلم ’برہماستر‘ میں نظر آنے والے ہیں۔ یہ فلم بھی ان کی شادی کی طرح لمبے وقت سے لٹکی ہوئی ہے۔ اس فلم کے ذریعہ رنبیر اور عالیہ پہلی بار ایک ساتھ سنیما کے پردے پر نظر آئیں گے۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: