ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سنجے دت سے ملنے دیر رات ان کے گھر پہنچے رنبیر کپور- عالیہ بھٹ، معلوم کی خیریت

عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) اور رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) دونوں ایک ساتھ ایک ہی گاڑی سے سنجے دت (Sanjay Dutt) کے گھر پہنچے، جہاں انہوں نے ان کی خیریت معلوم کی۔ رات 1:30 بجے دونوں ملاقات کرکے ان کے گھر سے باہر نکلے۔

  • Share this:
سنجے دت سے ملنے دیر رات ان کے گھر پہنچے رنبیر کپور- عالیہ بھٹ، معلوم کی خیریت
سنجے دت سے دیر رات ملنے ان کے گھر پہنچے رنبیر کپور- عالیہ بھٹ- فوٹو کریڈٹ: ورل بھیانی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنجے دت (Sanjay Dutt) کے مداح اورسیلیبس کو جیسے ہی یہ خبر ہوئی کہ بالی ووڈ کا منا بھائی پھپھڑوں کے کینسر (Lung Cancer) کی پریشانی سے جدوجہد کر رہے ہں، اس کے بعد سے ہی لوگ ان کی صحت کے لئے دعا کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ میں سامنے آئی اطلاعات کے مطابق، سنجے دت کا کینسر اسٹیج -4 کا ہے، جس کے علاج کے لئے وہ اب جلد ہی امریکہ جائیں گے۔ سنجے دت کے کینسر کی تصدیق ہونے کے بعد جہاں کچھ بالی ووڈ شخصیات نے سوشل میڈیا پر ان کی سلامتی کی دعا مانگتے ہوئے پوسٹ شیئر کئ ہیں۔ وہیں، عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) اور رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) دونوں ان سے ملنے کےلئے ان کے گھر پہنچے۔


عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) اور رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) بدھ کی شب سنجے دت سے ملنے کے لئے ان کے باندروہ واقع رہائش گاہ پر پہنچے۔ عالیہ بھٹ-رنبیر کپور دونوں ایک ساتھ ایک ہی گاڑی سے پہنچے، جہاں انہوں نے ان کی خیریت معلوم کی۔ رات 1:30 بجے دونوں ملاقات کرکے ان کے گھر سے باہر نکلے۔


فوٹو کریڈٹ: ورل بھیانی
فوٹو کریڈٹ: ورل بھیانی


سنجے دت، عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم سڑک-2 پر ساتھ آنے والے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ بیرون ممالک میں جلد ان کا علاج شروع ہوجائے گا، جس کے بعد وہ جلد ٹھیک ہوکر ہندوستان لوٹیں گے۔ بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو سانس لینے میں پریشانی ہونے کے سبب ممبئی لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ یہاں ان کا کورونا ٹسٹ کیا گیا، جس میں وہ کورونا نگیٹیو پائے گئے۔ اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد انہوں نے ایک ٹوئٹ کیا اور لکھا۔ ’دوستوں، میں میڈیکل ٹریٹمنٹ کے لئے کام سے ایک چھوٹا سے بریک لے رہا ہوں۔ میری فیملی اور دوست میرے ساتھ ہں۔ میں اپنے خیر خواہوں سے گزارش کرتا ہوں کہ فکر نہ کریں۔ آپ کے پیار اور دعاوں سے میں جلد ہی واپس آجاوں گا’۔

فوٹو کریڈٹ: ورل بھیانی
فوٹو کریڈٹ: ورل بھیانی


واضح رہے کہ سنجے دت، پوجا بھٹ، عالیہ بھٹ، آدتیہ رائے کپور اسٹارر فلم سڑک -2 OTT  پلیٹ فارم ڈرزی پلس ہاٹ اسٹار پر 28 اگست کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اس فلم میں فیک گرو کو لے کر اسٹوری لائن تیارکی گئی ہے۔ اس فلم کی اسٹوری کو لے کر تو پہلے سے ہی کافی تنازعہ تھا۔ وہیں نیپوٹزم (اقربا پروری) کی بحث کے سبب اس فلم پر لوگوں کا غصہ پھوٹ رہا ہے۔ فلم ٹریلر کو پسند سے زیادہ لوگوں نے ناپسند کیا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 13, 2020 09:35 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading