Ranbir Alia Wedding:رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی ڈریس سے لے کر مہمانوں کی فہرست تک، جانیے ہر تفصیل
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ۔
Ranbir Alia Wedding: تقریباً 200 سیکورٹی گارڈ آر کے اسٹوڈیو اور رنبیر کی واستو ریزیڈنسی کے باہر ڈرون کیمروں کی گشت کے ساتھ نگرانی کریں گے۔ عالیہ کے بھائی راہول بھٹ بھی سیکورٹی کے انچارج ہوں گے۔
Ranbir Alia Wedding:جیسے جیسے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی تاریخ قریب آرہی ہے، تیاریاں بھی تیز ہوتی جارہی ہیں۔ دونوں کی شادی کی تقریبات اس ہفتے سے شروع ہوں گی اور 14 اپریل سے 17 اپریل تک جاری رہیں گی۔ ادھر خبریں آ رہی ہیں کہ دولہا اور دلہن کے کپڑے بھی ان کے گھر پہنچ گئے ہیں۔ جس کی تصویر سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی شادی کے حوالے سے بھی کئی اپ ڈیٹس سامنے آرہی ہیں۔
شادی کا جوڑا پہنچا آرکے ہاؤس
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی خبر کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اپنی شادی میں سبیاساچی کے کپڑے پہنیں گے کیونکہ رنبیر کے گھر کے باہر جو بیگ دیا گیا ہے اس میں سبیاساچی کا نام لکھا ہوا ہے اور دولہا اور دلہن دونوں کے کپڑے موجود ہیں۔
روشنی سے جگمگایا آر کے ہاؤس
شادی کے پہلے کپور فیملی کا ممبئی میں واقع آر کے اسٹوڈیو لائٹس کے ساتھ کسی دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔ جس کی کئی سارے ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہے ہیں۔ اس بیچ آر کے اسٹوڈیو کو سفید پردے سے چاروں طرف سے کوور کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا، تا کہ شادی کے دوران پرائیوسی بنی رہے۔
200 باؤنسر کریں گے نگرانی
رنبیر اور عالیہ نے اپنی شادی کے لیے ممبئی میں بہترین سیکیورٹی سروس کی خدمات حاصل کی ہیں۔ تقریباً 200 سیکورٹی گارڈ آر کے اسٹوڈیو اور رنبیر کی واستو ریزیڈنسی کے باہر ڈرون کیمروں کی گشت کے ساتھ نگرانی کریں گے۔ عالیہ کے بھائی راہول بھٹ بھی سیکورٹی کے انچارج ہوں گے۔
شادی کے جشن کی فہرست
14 سے 17 اپریل تک جاری رہنے والی اس شادی کی تقریب میں بیچلر پارٹی، ہلدی، مہندی اور کاک ٹیل پارٹی جیسی تقریبات ہوں گی۔ رپورٹس کے مطابق یہ تمام تقریب آر کے ہاؤس میں ہوگی جب کہ شادی رنبیر کے واستو ہاؤس میں ہوگی۔ شادی کا استقبال اپریل کے آخر میں متوقع ہے۔
شادی کی فہرست
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ اور رنبیر کی شادی میں کرن جوہر، سنجے لیلا بھنسالی، زویا اختر، ڈیزائنر مسابا گپتا، ورون دھون، آیان مکھرجی، ارجن کپور، منیش ملہوترا، اکانشا رنجن، انوشکا رنجن، رنویر سنگھ، دیپیکا پڈوکون، آدتیہ چوپڑا، آدتیہ رائے کپور، شاہ رخ خان اور دیگر بڑے سیلیبس شامل ہوں گے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔