اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ’گووندہ نام میرا‘میں کپور خاندان کے اس ایکٹر نے کیا کیمیو، ویڈیو شیئر کرکے فینس نے کیا انکشاف

    ’گووندہ نام میرا‘میں کپور خاندان کے اس ایکٹر نے کیا کیمیو، ویڈیو شیئر کرکے فینس نے کیا انکشاف

    ’گووندہ نام میرا‘میں کپور خاندان کے اس ایکٹر نے کیا کیمیو، ویڈیو شیئر کرکے فینس نے کیا انکشاف

    وکی کوشل نے بھومی پیڈنیکر اور کیارا اڈوانی کے ساتھ اسکرین شیئر کیا ہے۔ گوندہ نام میرا کو ناقدین سے ملا جلا ردعمل مل رہا ہے۔ اس درمیان یہ بات پتہ چلی ہے کہ مووی میں رنبیر کپور نے کیمیو کیا ہے۔ جی ہاں آپ نے بالکل صحیح سنا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      وکی کوشل کی فلم گوندہ نام میرا او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اسٹریم ہوچکی ہے۔ اس میں وکی کوشل نے بھومی پیڈنیکر اور کیارا اڈوانی کے ساتھ اسکرین شیئر کیا ہے۔ گوندہ نام میرا کو ناقدین سے ملا جلا ردعمل مل رہا ہے۔ اس درمیان یہ بات پتہ چلی ہے کہ مووی میں رنبیر کپور نے کیمیو کیا ہے۔ جی ہاں آپ نے بالکل صحیح سنا۔

      وکی کی فلم میں رنبیر کپور نے کیا کیمیو
      گوندہ نام میرا کی ریلیز کے بعد ناقدین ویڈیو شیئر کر رہے ہیں، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلم کے گانے بجلی گانے پر رنبیر کپور ہُک اسٹیپس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس فلم میں رنبیر کپور نے ایکٹر کا رول ادا کیا ہے۔ رنبیر کپور کے کیمیو سے وہ بہت خوش ہیں۔ لوگ ان کے کام کی جم کر تعریف کررہے ہیں۔ اس ویڈیو کو ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کرتے ہوئے یوزر نے لکھا، ’یہ آسانی سے پوری فلم کو کھا جاتا ہے۔‘ دوسرے نے لکھا، ’2منٹ کے کیمیو میں بھی کمال کی ایکٹنگ کی ہے۔‘


      وکی کوشل کے ساتھ کام کرچکے ہیں رنبیر کپور
      اس سے پہلے رنبیر کپور نے وکی کوشل اور انگیرادھار کی فلم لو پر اسکوائر فٹ میں کیمیو کیا تھا۔ وہیں سنجے دت کی بائیوپک میں سنو میں رنبیر اور وکی ساتھ کام کرچکے ہیں جو سینما گھروں میں سوپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔ اس فلم کا ڈائریکشن راج کمار ہیرانی نے کیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ’دیپیکا کے کپڑے دیکھنے سے۔۔۔‘ پٹھان کے ’بے شرم‘ تنازعہ پر سورا بھاسکرنے لیڈروں پر کی تنقید

      یہ بھی پڑھیں:

       رنبیر کپور کی فلمیں

      بتادیں کہ رنبیر کپور’تو جھوٹی میں مکار‘ میں نظر آئیں گے جس میں ان کی جوڑی شردھا کپور کے ساتھ نظر آئے گی۔ حال ہی میں ڈائریکٹر لو رنجن نے اس فلم کے ٹائٹل کا انکشاف کیا ہے۔ اس کے علاوہ رنبیر کپور کی فلم اینمل پائپ لائن میں ہے، جس کا ڈائریکشن کبیر سنگھ فیم ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا کررہے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: