ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سامنے آئی عالیہ کو بوسہ دیتے رنبیر کپور کی تصویر، لیکن کھل گیا ملائیکہ اروڑہ کا بھی راز

اس تصویر کی خاصیت ہے کہ صرف بالی ووڈ کا یہ ہاٹ جوڑا ہی نہیں بلکہ اسی تصویر میں بالی ووڈ کا ہی ایک دوسرا ہاٹ جوڑا بھی نظر آ رہا ہے۔

  • Share this:
سامنے آئی عالیہ کو بوسہ دیتے رنبیر کپور کی تصویر، لیکن کھل گیا ملائیکہ اروڑہ کا بھی راز
سامنے آئی عالیہ کو بوسہ دیتے رنبیر کپور کی تصویر، لیکن کھل گیا ملائیکہ اروڑہ کا بھی راز

بالی ووڈ کی ’ مس ٹیلنٹیڈ‘ یعنی عالیہ بھٹ (Alia Bhatt)  نے اتوار کو اپنا 27 واں جنم دن منایا اور ان کے اس سالگرہ جشن کی کچھ تصویریں بھی سامنے آئیں۔ ان تصویروں میں وہ اپنی بہن شاہین بھٹ (Shaheen Bhatt) کے ساتھ برتھ ڈے کیک کاٹتی اور مستی کرتی نظر آ رہی ہیں۔ عالیہ کے اس سالگرہ جشن کو دیکھ کر کئی مداحوں کے دل میں یہ سوال پیدا ہو رہا تھا کہ عالیہ کے بوائے فرینڈ رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) اس جشن میں نظر کیوں نہیں آئے۔ لیکن اب ’ رالیہ‘ کے مداحوں کے لئے عالیہ اور رنبیر کی ساتھ والی تصویر بھی سامنے آ گئی ہے جس نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ مچا دیا ہے۔


اس تصویر میں رنبیر کپور عالیہ کو بوسہ دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ لیکن اس تصویر کی خاصیت ہے کہ صرف بالی ووڈ کا یہ ہاٹ جوڑا ہی نہیں بلکہ اسی تصویر میں بالی ووڈ کا ہی ایک دوسرا ہاٹ جوڑا بھی نظر آ رہا ہے۔ جی ہاں، اسی تصویر میں پیچھے ارجن کپور (Arjun Kapoor) بھی ملائیکہ اروڑہ (Malaika Arora) کو بوسہ دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ یہ تصویر سماجی کارکن اور فیشن کی دنیا سے وابستہ نتاشا پونہ والا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شئیر کی ہے۔




اس تصویر کے سامنے آتے ہی انٹرنیٹ پر ان دونوں جوڑیوں کے مداحوں کے درمیان ہنگامہ مچ گیا ہے۔ دراصل، یہ دونوں ہی جوڑے اپنی پیار بھری زندگی کو کافی راز میں رکھتے ہیں۔ عالیہ اور رنبیر کی لو اسٹوری ان کی آنے والی فلم’ برہماستر‘ کی شوٹنگ سے شروع ہوئی ہے۔ پچھلے دنوں ان کی شادی کی خبریں بھی مسلسل آتی رہی ہیں۔
First published: Mar 16, 2020 01:12 PM IST