உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بچے کے استقبال کے لئے Alia-Ranbirنے کی ہیں خاص تیاریاں، ایکٹر نے کہا-بس ایک چیز پر چل رہی ہے بحث۔۔۔

    اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور۔ (Photo : Instagram @aliaabhatt)

    اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور۔ (Photo : Instagram @aliaabhatt)

    Ranbir Alia Prepping For Their Baby: فلم پروڈیوسر ایان مکھرجی نے کہا’ ان کے نجی زندگی میں ان کے رشتے نے فلم میں بھی کافی مدد کی۔ رنبیر اور عالیہ بہت ہی جلد ایک دوسرے کے قریب آئے اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ مطمئن رہتے گئے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Ranbir Alia Prepping For Their Baby: عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور جلد ہی اپنے پہلے بچے کا استقبال کرنے والے ہیں اور کپل اپنے زندگی کے اس مقام کو لے کر کافی پرجوش بھی ہیں۔ جہاں ایک طرف یہ اسٹار کپل اپنی حالیہ ریلیز ’برہماستر‘ کی کامیابی انجوائے کررہے ہیں، وہیں دوسری جانب اپنی نجی زندگی کو بھی بیلینس کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

      فلم پروڈیوسر ایان مکھرجی نے کہا’ ان کے نجی زندگی میں ان کے رشتے نے فلم میں بھی کافی مدد کی۔ رنبیر اور عالیہ بہت ہی جلد ایک دوسرے کے قریب آئے اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ مطمئن رہتے گئے۔ لیکن طویل عرصے تک میں سوچتا تھا کہ اگر برہماستر آنے سے پہلے ان کی شادی ہوجاتی ہے، تو شائد یہ فلم سے دور ہوجائیں گے۔ لیکن اب سب کچھ بہت مثبت طور سے چل نکلا ہے۔‘

      بچے کے لئے کی ہیں پوری تیاریاں
      رنبیر کپور نے کہا کہ ہم نے سب کچھ کر لیا ہے، کمرہ تیار ہے، ہم نے بچے کے لیے ضروری تمام تیاریاں کر لی ہیں۔ ساتھ ہی عالیہ نے کہا، "میری چیک لسٹ تیار ہے، میں اس طرح کی چیزوں کو دیکھ رہی ہوں، 'اگر ہمارے پاس یہ ہے وغیرہ وغیرہ...' لیکن کوئی اس کے لیے کبھی تیار نہیں ہو سکتا۔ ہم ہر دن کو ویسا ہی لیتے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      کیا ختم ہورہا ہےBrahmastraکا جادو؟ دوسرے ہفتے رنبیر کی فلم کما پائی صرف اتنے کروڑ

      یہ بھی پڑھیں:
      بلیڈ-ریزر چھوڑ کر ابUrfi Javedنے پہنی 2000 سم کارڈ سے بنی ہوئی ڈریس، گھر آدھمکی ’پولیس‘

      رنبیر نے بتایا کہ ان دنوں بچوں کی دیکھ بھال کی کتاب کو لے کر دونوں کے درمیان ایک چھوٹی سی بحث چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا، "اب ہماری لڑائی ہو رہی ہے کیونکہ اس پر ایک کتاب ہے جو اس (عالیہ) نے پڑھی ہے اور وہ چاہتی ہے کہ میں بھی سے پڑھوں اور میں اسے کہتا ہوں، 'سنو، کتابیں ہمیں یہ نہیں سکھائیں گی کہ ہم کیا کرنا چاہتے ہیں۔ اپنے بچوں کے ساتھ۔ ہم اس کی دیکھ بھال کیسے کریں گے، ہمیں اس کا تجربہ کرنا چاہیے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: