உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اسی سال دسمبر میں کریں گے شادی، اٹلی میں لیں گے سات پھیرے

    رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اسی سال دسمبر میں کریں گے شادی، اٹلی میں لیں گے سات پھیرے

    رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اسی سال دسمبر میں کریں گے شادی، اٹلی میں لیں گے سات پھیرے

    نیتو کپور جلد اپنے گھر میں دلہن کے طور پر عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) کو لانے والی ہیں۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد مداح کافی ایکسائیٹیڈ ہیں۔ گزشتہ سال بھی عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) اور رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) کی شادی کو لے کر خبریں تھیں، لیکن مانا گیا کہ کورونا کے سبب انہیں یہ فیصلہ واپس لینا پڑا۔

    • Share this:
      ’ویڈنگ دی سیزن‘ شروع ہوگیا ہے۔ شادی کے اس سیزن کے شروع ہونے کے ساتھ ہی بالی ووڈ کے لو برڈس کو لے کر چہ مگوئیاں تیز ہونے لگی ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) اور وکی کوشل (Vicky Kaushal) کی شادی کی خبروں کے درمیان بی ٹاون کی ہٹ جوڑی عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) اور رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) کی شادی کی خبروں نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے۔ دونوں کی شادی کو لے کر ایک ایسی خبر سامنے آرہی ہے، جس کو جاننے کے بعد دونوں کے مداح کافی ایکسائیٹڈ ہونے والے ہیں۔ عالیہ بھٹ - رنبیر کپور کی شادی کافی لمبے وقت سے سرخیوں کا حصہ رہی ہے۔

      نیتو کپور جلد اپنے گھر میں دلہن کے طور پر عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) کو لانے والی ہیں۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد مداح کافی ایکسائیٹیڈ ہیں۔ گزشتہ سال بھی عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) اور رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) کی شادی کو لے کر خبریں تھیں، لیکن مانا گیا کہ کورونا کے سبب انہیں یہ فیصلہ واپس لینا پڑا۔ اب خبر ہے کہ یہ جوڑی بھی کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) اور وکی کوشل (Vicky Kaushal) کی طرح اسی سال دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہے۔

      عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی خبروں نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے۔ دونوں کی شادی کو لے کر ایک ایسی خبر سامنے آرہی ہے، جس کو جاننے کے بعد دونوں کے مداح کافی ایکسائیٹڈ ہونے والے ہیں۔
      عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی خبروں نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے۔ دونوں کی شادی کو لے کر ایک ایسی خبر سامنے آرہی ہے، جس کو جاننے کے بعد دونوں کے مداح کافی ایکسائیٹڈ ہونے والے ہیں۔


      اینیمل کی شوٹنگ کو کردیا ملتوی

      میڈیا رپورٹس کے مطابق، عالیہ اور رنبیر کپور لمبے انتظار کے بعد اسی سال دسمبر میں شادی کرنے جا رہے ہیں۔ دراصل، خبریں ہیں کہ ’برہماستر‘ کے بعد رنبیر کپور اپنی آنے والی فلم ’اینیمل‘ کی شوٹنگ کرنے والے تھے، لیکن انہوں نے اس کا شیڈول جنوری 2022 تک ملتوی کردیا ہے۔ اس فلم میں رنبیر کے ساتھ پرنیتی چوپڑا، انل کپور، بابی دیول اہم کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔

      عالیہ بھٹ نئے سال کے بعد کریں گی کوئی نیا کام

      وہیں عالیہ بھٹ کو لے کر خبریں ہیں کہ وہ بھی مبینہ طور پر اکتوبر تک اپنے سبھی اسائنمنٹ کو پورا کرلیں گی اور نومبر سے جنوری کے پہلے ہفتے تک ایک خود کو فری رکھنے والی ہیں۔

      وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما نے بھی اٹلی میں شادی کی تھی۔
      وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما نے بھی اٹلی میں شادی کی تھی۔


      انوشکا-وراٹ کی طرح کریں گے شادی

      کہا تو یہ بھی جا رہا ہے کہ عالیہ - رنبیر کرکٹر وراٹ کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی طرح اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔ عالیہ - رنبیر کی شادی میں بے حد کم لوگ شامل ہوں گے۔ اس میں دونوں فیملی کے کچھ لوگ اور کچھ خاص دوستوں کے نام شامل ہیں۔

      وکی-کٹرینہ نے شروع کی تیاریاں

      وہیں، وکی کوشل اور کٹرینہ کیف کی منگنی کے بعد اب شادی کو لے کر خبریں ہیں کہ دسمبر میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ ٹائمس آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، دونوں کی شادی کے کپڑے سبیاچی ڈیزائن کر رہے ہیں۔ وہ دونوں اس وقت کپڑے کے فیبرک کا انتخاب کر رہے ہیں۔ کٹرینہ نے اپنے پہناوے کے لئے ایک را سلک نمبر پسند کیا ہے، جو ایک لہنگا ہوگا۔ شادی نومبر-دسمبر میں ہوگی۔ حالانکہ دونوں اس معاملے پر ابھی تک خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: