ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سنجے دت ہی منا بھائی کا کردار ادا کرسکتے ہیں : رنبیرکپور

بالی وڈ کے راک اسٹار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ سنجے دت ہی منا بھائی کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 26, 2018 03:10 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سنجے دت ہی منا بھائی کا کردار ادا کرسکتے ہیں : رنبیرکپور
رنبیر کپور اور سنجے دت :فائل فوٹو۔

ممبئی۔ بالی وڈ کے راک اسٹار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ سنجے دت ہی منا بھائی کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔رنبیر کپور نے سنجے دت کی بایوپک فلم’ سنجو‘ میں کام کیا ہے۔ فلم میں وہ سنجے دت کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔رنبیر کپور نے بتایا کہ سنجے دت کے الگ الگ کردار میں منا بھائی کا کردار ادا کرتے ہوئے انہیں سب سے زیادہ مزہ آیا تھا۔

رنبیر کپور سے جب پوچھا گیا کہ وہ منا بھائی کے لئے دعویدار ہیں کیونکہ راجکمار ہیرانی 'منا بھائی' فرنچائیزی کو آگے بڑھانے کے لئے کافی پرجوش نظرآرہے ہیں۔ کہیں فلم کے تیسرے حصہ میں رنبیر ہی 'منا بھائی' کا کردار تو نہیں نبھائیں گے تو رنبیر کپور نے اس پر انکار کرتے ہوئے کہا کہ صرف سنجے دت ہی منا بھائی ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا منا بھائی سنجے دت ہی ہیں۔ صرف ایک ہی سنجے دت ہو سکتے ہیں۔ میں ایک کردار کا رول ادا کر رہا ہوں جو سنجے دت بھی ہے۔ کوئی بھی میرے کریکٹر کو پورٹریٹ کرنے کی کوشش نہیں کرے گا اور یہی فرق ہے۔ منا بھائی ہمیشہ سنجے دت ہی ہوں گے اور کوئی نہیں۔

First published: Apr 26, 2018 03:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading