உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیا ختم ہورہا ہےBrahmastraکا جادو؟ دوسرے ہفتے رنبیر کی فلم کما پائی صرف اتنے کروڑ

    کیا ختم ہورہا ہےBrahmastraکا جادو؟ دوسرے ہفتے رنبیر کی فلم کما پائی صرف اتنے کروڑ

    کیا ختم ہورہا ہےBrahmastraکا جادو؟ دوسرے ہفتے رنبیر کی فلم کما پائی صرف اتنے کروڑ

    Brahmastra Box Office Collection Week 2: برہماستر کو بنانے میں 410 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، مگر فلم 14 دنوں میں بھی 250 کروڑ روپے کا نمبر پار نہیں کرپائی۔ ہندی بیلٹ کے علاوہ ساوت بیلٹ میں ھی فلم میں لوگوں کی دلچسپی کم ہوئی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Brahmastra Box Office Collection Week 2: بھول بھلیا2 کے بعد آخرکار کوئی ایسی فلم آئی، جس کا لوگوں میں کریز دیکھنے کو ملا۔ بات کر رہے ہیں رنبیر کپور کی فلم برہماستر کی۔ پہلے ہفتے میں فلم کو زبردست رسپانس ملا۔ اس کا سیدھا اثر کمائی پر نظر آیا۔ برہماستر نے کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔ مگر اب اس فلم نے اپنا دوسرا ہفتہ پار کرلیا ہے اور اس کے ساتھ ہی اس کی کمائی میں 65 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔

      رپورٹ کے مطابق، پہلے ہفتے میں ایان مکھرجی کی ڈائریکشن والی فلم برہماستر نے تقریباً 156 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔ جب کہ دوسرے ہفتے میں یہ قریب 54 کروڑ روپے کا ہی کلیکشن کرپائی ہے۔ اس طرح فلم کی اب تک کی مجموعی کمائی 215 کروڑ روپے کے پار ہوگئی ہے۔

      تیسرے ہفتے میں بہتر نتائج کی امید ہے، کیونکہ بہت سے لوگ نیشنل سینما ڈے کے آفر کا فائدہ اٹھانے کا انتظار کررہے تھے۔ اس موقع پر سینما گھروں میں کوئی بھی فلم صرف 75 روپے میں دیکھی جاسکتی ہے۔ دراصل، کورونا وبا کے بعد پچھلے سال ستمبر کے مہینے میں ہی سبھی تھیٹرس دوبارہ سے شائقین کے لئے کھولے گئے تھے۔ اس سے تھیٹرس مالکوں کو بہت راحت پہ نچی تھی اور اس لیے اس مرتبہ ن یشنل سینما ڈے منانے کا فیصلہ لیا گیا۔ اس کا مثبت اثر برہماستر کی کمائی پر دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      نیویارک میں اپنا ہر پل انجوائے کررہی ہیں پرینکا چوپڑا، گلیمرس لُک میں سامنے آئی جھلک

      یہ بھی پڑھیں:
      ’ایکو فرینڈلی‘شادی، ماچس کی ڈبی جیسا کارڈ، جانیں رچا-علی کی شادی میں کیا کیا ہوگا خاص؟

      250 کا نمبر بھی نہیں پار کرپائی
      برہماستر کو بنانے میں 410 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، مگر فلم 14 دنوں میں بھی 250 کروڑ روپے کا نمبر پار نہیں کرپائی۔ ہندی بیلٹ کے علاوہ ساوت بیلٹ میں ھی فلم میں لوگوں کی دلچسپی کم ہوئی ہے۔ شروعات میں ساوتھ میں برہماستر کو لے کر ملے شاندار رسپانس سے ہر کوئی حیران رہ گیا تھا۔ فلم میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے علاوہ امیتابھ بچن، مونی رائے اور ناگ ارجن نے اہم رول ادا کیے ہیں۔ اب تو اس کا دوسرا پارٹ لانے کی تیاری بھی شروع ہوگئی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: