رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو والدین بنے ہوئے ایک مہینہ گزر چکا ہے۔ گزشتہ مہینے 6 نومبر کو عالیہ بھٹ نے بیٹی کو جنم دیا تھا۔ اس وقت دونوں ستارے بیٹی راہا کپور کی دیکھ بھال میں اپنا زیادہ تر وقت گزارتے ہیں۔ والد بننے کے بعد رنبیر کپور بہت خوش ہیں، لیکن وہ ایک بات کو لے کر خود کو اِن سیکیور محسوس کرتے ہیں۔ رنبیر نے اس بات کا انکشاف ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں کیا۔
رنبیر کپور کو ستارہا ہے اس بات کا ڈر رنبیر کپور حال ہی میں سعودی عرب کے جدہ میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شریک ہوئے۔ اس دوران انہوں نے فلم، پیرینٹنگ اور کئی چیزوں کو لے کر بات کی۔ انہوں نے والد بننے کے بعد اپنی سب سے بڑی اِن سیکیوریٹی کا انکشاف کیا۔
جب رنبیر کپور سے پوچھا گیا کہ والد بننے کے بعد ان کی لائف میں کیا تبدیلی آئی ہے، تو انہوں نے کہا، ’میں سوچ رہا ہوں کہ میں نے اتنا وقت کیوں لیا؟ میری سب سے بڑی اِن سیکیوریٹی یہ ہے کہ جب میرے بچے 20 یا 21 سال کے ہوں گے، تو اس وقت میں 60 سال کا ہوجاوں گا۔ کیا میں ان کے ساتھ فٹ بال کھیل پاوں گا؟ کیا میں ان کے ساتھ دوڑ پاوں گا؟ حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ یقینی طور پر ایک الگ طرح کا تجربہ ہے، جسے انہوں نے ابھی تک محسوس نہیں کیا ہے۔‘
پانچ سالوں تک ڈیٹ کرنے کے بعد کی شادی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے تقریباً 5 سال ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد رواں سال اپریل 2022 میں شادی کر لی۔ جوڑے نے اپنے قریبی دوستوں اور کنبہ کے افراد کی موجودگی میں واستو بلڈنگ میں سات پھیرے لیے۔ ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔ عالیہ نے شادی کے 2 ماہ بعد سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔