ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کورونا پازیٹیو بالی ووڈ اداکار رندھیر کپور کو آئی سی یو میں کیا گیا شفٹ ، یہ ہے بڑی وجہ

رندھیر کپور (Randhir Kapoor) کے کچھ ٹیسٹ ڈاکٹرس کو کرنے ہیں ، جس کی وجہ سے انہیں آئی سی یو (ICU) میں شفٹ کرنا پڑا ہے ۔

  • Share this:
کورونا پازیٹیو بالی ووڈ اداکار رندھیر کپور کو آئی سی یو میں کیا گیا شفٹ ، یہ ہے بڑی وجہ
کورونا پازیٹیو بالی ووڈ اداکار رندھیر کپور کو آئی سی یو میں کیا گیا شفٹ ، یہ ہے بڑی وجہ ۔

ممبئی : کئی بالی ووڈ سلیبریٹیز کے بعد اب رندھیر کپور کورونا کی زد میں آگئے ہیں ۔ جمعرات یعنی 29 اپریل کو کورونا پازیٹیو رپورٹ آنے کے بعد انہیں ممبئی کے کوکیلابین دھیروبھائی امبانی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ ان کی صحت کو لے کر خبرآرہی ہے کہ جمعہ کو رندھیر کو آئی سی یو میں منتقل کیا گیا ہے ۔


رندھیر کپور کے ساتھ ان کے پانچ اسٹاف ممبر بھی کورونا سے متاثر ہیں ۔ انہیں بھی علاج کیلئے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ ای ٹائمس سے بات چیت میں رندھیر کپور نے کہا کہ ڈاکٹرس کو ان کے کچھ اور ٹیسٹ لینے ہیں ، جس کی وجہ سے انہیں آئی سی یو میں منتقل کرنا پڑا ہے ۔


رندھیر نے اس بات چیت میں بتایا کہ اسپتال میرا بہت اچھی طرح سے خیال رکھ رہا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ٹینا امبانی بھی ۔ ہر چیز کنٹرول میں ہے ۔ وہ میرے لئے سب کچھ کررہے ہیں ۔ پورے وقت ڈاکٹرس میرے آس پاس ہی رہتے ہیں ۔ اس سے پہلے رندھیر نے بتایا تھا کہ وہ کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لے چکے ہیں اور انہیں نہیں معلوم کہ وہ کیسے وائرس کی زد میں آگئے ۔


رندھیر نے اس دوران یہ بھی بتایا کہ کرینہ اور کرشمہ نے بھی کورونا ٹیسٹ کروایا تھا اور ان کی رپورٹ منفی آئی ہے ۔ فی الحال پورا کنبہ گھر پر کوارنٹائن ہے ۔

بتادیں کہ 15 فروری کو پیدا ہوئے رندھیر کپور نے فلم شری 420 میں بطور چائلڈ آرٹسٹ فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا ۔ اس کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں اداکاری کی اور فلم میکر کے طور پر بھی اپنی الگ شناخت بنائی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 30, 2021 04:33 PM IST