گلابی ساڑی-بکھرے بال، حیران و پریشان نظر آئی رانی مکھرجی۔۔۔ کیا ہے اداکارہ کے اس لُک کی کہانی؟
گلابی ساڑی-بکھرے بال، حیران و پریشان نظر آئی رانی مکھرجی۔۔۔ کیا ہے اداکارہ کے اس لُک کی کہانی؟
اداکارہ ایک دم الگ اوتار میں نظرآرہی ہیں۔ اداکارہ کا لُک دیکھ کر لوگوں کے دماغ کے گھوڑے دوڑنے لگے ہیں کہ آخر رانی مکھرجی کے اس لُک کے پیچھے کیا کہانی ہے؟
بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی ایک تصویر نے سنسنی مچادی ہے۔ اس فوٹو میں اداکارہ ایک دم الگ اوتار میں نظرآرہی ہیں۔ اداکارہ کا لُک دیکھ کر لوگوں کے دماغ کے گھوڑے دوڑنے لگے ہیں کہ آخر رانی مکھرجی کے اس لُک کے پیچھے کیا کہانی ہے؟
رانی کی اگلی فلم کا فرسٹ لُک جاری دراصل، کہانی یہ ہے کہ رانی مکھرجی ایک بار پھر اپنے شاندار ایکٹنگ سے پردے پر جادو کرنے جارہی ہیں۔ اداکارہ کی آنے والی فلم ’شریمتی چٹرجی بنام ناروے‘ کا فرسٹ لُک جاری کردیا گیا ہے۔ ساتھ ہی فلم میں ریلیز ڈیٹ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ آشما چھیبر کی جانب سے ڈٓئریکشن، سچے واقعت پر مبنی اس فلم میں رانی مکھرجی لیڈ رول ادا کر رہی ہیں۔ یہ ایک ایسی مائیگرینٹ ماں کی کہانی ہے جو ناروجین فوسٹر کیئر سسٹم سے اپنے بچوں کی کسٹڈی کے لیے جدوجہد کرتی ہیں۔
مائیگرینٹ ماں کے رول میں نظر آئیں گی ’مردانی‘ فی الحال پروڈکشن ہاوس نے رانی کے کردار مسز چٹرجی کے لُک کی ایک جھلک فینس کے ساتھ شیئر کی ہے جس میں اداکارہ گلابی ساڑی میں بکھرے بال اور ہاتھ میں کھلونا لیے پریشان سی نظر آرہی ہیں۔ رانی کی آنکھوں میں وہ درد ہے جو اپنا بچہ کھو دینے کے بعد کسی ماں کی آنکھوں میں ہوتا ہے۔ تصویر میں اداکارہ انٹینس تاثرات کے ساتھ آگے کی جانب دیکھتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ فوٹو دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ ’مردانی‘ کے بعد رانی ایک بار پھر بڑے پردے پر دمدار واپسی کریں گی۔
سامنے آئی فلم کی ریلیز ڈیٹ رانی کی آنے والی فلم ’مسز چٹرجی ورسیز ناروے‘ 3 مارچ 2023 کو ریلیز ہونے والی ہے۔ یہ فلم زی اسٹوڈیوز اور ایمے انٹرٹینمنٹ کے تحت تیار کی جارہی ہے۔ اس سے قبل رانی فلم 'بنٹی اور ببلی پارٹ 2' میں نظر آئی تھیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنے مشہور کردار 'مردانی' کے لیے بھی تعریفیں بٹور چکی ہیں۔ مداح بھی بڑی اسکرین پر رانی مکھرجی کی واپسی کے منتظر ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔