ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

رنویرسنگھ اوردیپکا پادوکون منا رہےہیں چھٹیاں، خاص تصویر شیئرکرکےکہا ایسا

بالی ووڈ اداکار رنویرسنگھ (Ranveer Singh) اور دیپکا پادوکون (Deepika Padukone) نے اپنی چھٹیوں کی اطلاع انسٹا گرام پر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دیپکا پادوکون نے دو تصویریں شیئر کی ہیں۔

  • Share this:
رنویرسنگھ اوردیپکا پادوکون منا رہےہیں چھٹیاں، خاص تصویر شیئرکرکےکہا ایسا
رنویرسنگھ اوردیپکا پادوکون منا رہےہیں چھٹیاں

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور ادا کارہ دیپکا پادوکون ان دنوں چھٹیوں کا لطف لے رہےہیں۔ دیپکا پادوکون نےاپنی چھٹیوں کی کچھ تصویرانسٹا گرام پر شیئرکی ہیں۔ انہیں ان کے مداح کافی پسند کر رہے ہیں۔ حالانکہ ابھی یہ واضح نہیں ہوپایا ہےکہ دونوں شوہر - بیوی چھٹیوں پرکہاں گئے ہیں۔ رنویر سنگھ کےساتھ چھٹیوں پرگئیں دیپکا پادوکون نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پردو تصویریں شیئرکی ہیں۔ ان میں سےایک تصویرمیں رنویر سنگھ اوردیپکا پادوکون کےپاسپورٹ نظر آرہے ہیں۔ اس میں دیپکا پادوکون نے چھٹیوں پرجانےکی اطلاع دی ہے۔ اسے انسٹا گرام پر اب تک 14 لاکھ لائکس مل چکے ہیں۔




 





View this post on Instagram




 

His & Hers...💞 #vacation


A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone) on






دیپکا پادوکون کی طرف سے شیئرکی گئی دوسری تصویر میں ان کی اور رنویرکی چپل نظر آرہی ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نےخوبصورت کیپشن شیئرکیا ہے۔ انہوں نےلکھا، 'میں ہمیشہ تمہارے دکھائے راستے پرچلوں گی'۔ دیپکا پادوکون کے اس پوسٹ کو اب تک 12 لاکھ سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔

 



 




View this post on Instagram




 

I will always lean on you to show me the way...👣 #his&hers #vacation


A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone) on






واضح رہےکہ رنویر سنگھ اور دیپکا پادوکون سوشل میڈیا پرکافی سرگرم رہتے ہیں۔ دونوں اپنے مداحوں کےلئےتصویریں اور ویڈیو انسٹا گرام پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ وہیں ورک فرنٹ کی بات کریں تو رنویر سنگھ کی اگلی فلم '83' آنے والی ہے۔ فلم '83' میں اداکار رنویر سنگھ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو کے رول میں نظر آئیں گے۔ سنیل گواسکرکاکردار فلم میں طاہر راج بھسین نبھائیں گے۔

رنویر سنگھ فلم 83 میں کپل دیو کے رول میں نظر آئیں گے۔ تصویر: انسٹا گرام
رنویر سنگھ فلم 83 میں کپل دیو کے رول میں نظر آئیں گے۔ تصویر: انسٹا گرام


فلم میں شری کانت کےکردار میں جیوا، موہندر امرناتھ کےکردار میں ثاقب سلیم، یشپال شرما کے کردار میں جتن سرنا، سندیپ پاٹل کےکردار میں چراغ پاٹل، کیرتی آزاد کےکردار میں دنکر شرما، روجربنی کے کردار میں نشانت دہیا، مدن لال کے کردار میں ہارڈی سندھو، سید کرمانی کے کردار میں ساحل کھٹر، بلوندر سنگھ سندھو کےکردار میں ایمی ورک، دلیپ وینگسرکرکے کردار میں آدتیہ ناتھ کوٹھارے، روی شاستری کےکردار میں دھائرا کروا، سنیل والسن کےکردار میں آربدری اور پی آر مان سنگھ کے رول میں پنکج ترپاٹھی نظر آنے والے ہیں۔

دیپکا پادوکون اور رشی کپور دی انٹرن کے ہندی ریمیک میں ساتھ کام کریں گے۔ تصویر: انسٹا گرام


اس کے علاوہ دیپکا پادوکون نےحال ہی میں اپنی آئندہ فلم کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے ٹوئٹرپر اعلان کیا تھاکہ وہ فلم 'دی انٹرن' کی ہندی ریمیک پرکام کر رہی ہیں۔ دیپکا پادوکون اس فلم کو پروڈیوس بھی کریں گی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ رشی کپور بھی کام کریں گے۔ اسے لےکر رشی کپور اور دیپکا پادوکون، دونوں ہی پرجوش ہیں۔
First published: Feb 09, 2020 03:10 PM IST