اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سی این این نیوز 18 انڈین آف دی ایئرایوارڈزکی شاندارتقریب، رنویرسنگھ اورنیرج چوپڑاکاطوفانی رقص

    جس کی وجہ سے تقریب میں شامل شرکا میں ایک نیا جوش پیدا ہوا۔

    جس کی وجہ سے تقریب میں شامل شرکا میں ایک نیا جوش پیدا ہوا۔

    رنویر اور کپل دیو 2022 کے لیے انڈین آف دی ایئر کا اعزاز اولمپک چیمپیئن نیرج چوپڑا کو دینے کے لیے اسٹیج پر واپس آئے۔ دونوں کھلاڑیوں اور فلم اسٹار نے اسٹیج پر ایک دوستانہ مذاق بھی کیا، جس کا اختتام رنویر کی جانب سے نیرج کو اپنے ایک گانے سے کچھ ڈانس موو سکھانے پر ہوا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Delhi | Hyderabad | Jammu | Lucknow
    • Share this:
      سی این این نیوز 18 انڈین آف دی ایئرایوارڈز (CNN-News18 Indian of the Year Awards) کی تقریب میں شرکت کے لیے اداکار رنویر سنگھ آج دہلی میں ہیں۔ انھیں شاندار اچیومنٹ ایوارڈ قبول کرنے کے لیے دہلی میں مدعو کیا گیا ہے۔ انہیں یہ ایوارڈ سابق کپتان اور 1983 کے ورلڈ کپ کے فاتح کپل دیو نے دیا۔ رنویر کو 1983 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں ہندوستان کی تاریخی جیت پر مبنی فلم 83 میں کپل دیو کے شاندار کردار کے لیے نوازا گیا۔ اداکار اپنے معمول کے جوش و خروش کے طور پر سامنے آیے۔ جس کی وجہ سے تقریب میں شامل شرکا میں ایک نیا جوش پیدا ہوا۔

      رنویر نے کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 83 کی تیاری سے متعلق کئی کہانیاں شیئر کیں۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ کس طرح کردار کے روپ کو بہت جلد قبول کرتے ہیں اور اس کی طرح بن بھی جاتے ہیں۔ اس موقع پر وہ ایک لیجنڈری کرکٹر کی تصویر کشی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں، جسے سبھی پسند کرتے ہیں اور ان کی عزت کرتے ہیں۔

      رنویر اور کپل دیو 2022 کے لیے انڈین آف دی ایئر کا اعزاز اولمپک چیمپیئن نیرج چوپڑا کو دینے کے لیے اسٹیج پر واپس آئے۔ دونوں کھلاڑیوں اور فلم اسٹار نے اسٹیج پر ایک دوستانہ مذاق بھی کیا، جس کا اختتام رنویر کی جانب سے نیرج کو اپنے ایک گانے سے کچھ ڈانس موو سکھانے پر ہوا۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      نیرج اگرچہ پہلے ہچکچاتے تھے، لیکن اسٹیج پر اپنی چالیں دکھانے کے لیے پرجوش رنویر کے ساتھ شامل ہوئے اور پرجوش نظر آئے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: