بالی ووڈ کے اسٹارکپل رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون اس مرتبہ پھر سرخیوں میں ہیں۔ دونوں نے ممبئی میں اپنا ایک نیا فلیٹ خریدا ہے۔
ممبئی میں خریدا نیا فلیٹ میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے ممبئی میں اپنے لیے ایک نیا آشیانہ خریدا ہے، جو کہ بے حد لگژری ہے۔ اتنا ہی نہیں رنویر اور دیپیکا کے اس نئے فلیٹ کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ یہ ویڈیو ایک پیپرازی نے انسٹاگرام اکاونٹ سے 24 نومبر کو شیئر کی ہے۔
کچھ ایسا ہے دیپیکا رنویر کا نیا آشیانہ اس ویڈیو کو دیکھ کر صاف پتہ چل رہا ہے کہ یہ بلڈنگ ابھی بن رہی ہے۔ اتنا ہی نہیں اس بلڈنگ کے مین گیٹ کے اوپر ایک ایل ای ڈی ٹی وی لگی ہوئی ہے جس میں لگاتار یہ دکھایا جارہا ہے کہ ان کا گھر بننے کے بعد کیسا لگے گا۔
اگست میں بھی خریدا تھا نیا فلیٹ اس سے پہلے اگست میں رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے ممبئی کے ریسیڈنشیل ٹاور ’ساگر ریشم‘ میں سی فیسنگ اپارٹمنٹ خریدنے کی خبر سامنے آئی تھی۔ رنویر اور دیپیکا کا یہ اپارٹمنٹ سلمان خان اور شاہ رخ خان کے درمیان موجود ہے۔ جسے انہوں نے 119 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ رنویر اور دیپیکا کا یہ اپارٹمنٹ 11266 اسکوائر فٹ کا کارپیٹ ایریا اور 1300 اسکوائر فٹ کی چھت ہے۔ رنویر کے اس اپارٹمنٹ میں 19 گاڑیاں پارک کرنے کی سہولت ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔