உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    رنویر سنگھ نے اپنی محنت، لگن اور جذبے سے بنائی نوجوانوں کی دلوں میں جگہ

    رنویر سنگھ نے اپنی محنت، لگن اور جذبے سے بنائی نوجوانوں کی دلوں میں جگہ

    رنویر سنگھ نے اپنی محنت، لگن اور جذبے سے بنائی نوجوانوں کی دلوں میں جگہ

    رنویر سنگھ کا شمار بالی ووڈ میں ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو کسی بھی طرح کےکردار میں خود کو ڈھال لیتے ہیں۔ رنویر سنگھ کی خوبی ہے کہ وہ پوری محنت، لگن اور جذبے کے ساتھ اس کردار میں اس قدر ڈوب جاتے ہیں کہ اسے جاندار بنادیتے ہیں۔ رنویر سنگھ 6 جولائی 1985 کو ممبئی میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام جگجیت سنگھ بھاوانی اور والدہ کا نام انجو بھاوانی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی: رنویر سنگھ کا شمار بالی ووڈ میں ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو کسی بھی طرح کے کردار میں خود کو ڈھال لیتے ہیں۔ رنویر سنگھ کی خوبی ہے کہ وہ پوری محنت، لگن اور جذبے کے ساتھ اس کردار میں اس قدر ڈوب جاتے ہیں کہ اسے جاندار بنادیتے ہیں۔ رنویر سنگھ 6 جولائی (آج کے دن) 1985 کو ممبئی میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام جگجیت سنگھ بھاوانی اور والدہ کا نام انجو بھاوانی ہے۔

      رنویر سنگھ نے ممبئی کے کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس سے تعلیم مکمل کی ہے اور انھوں نے انڈیانا یونیورسٹی آف امریکہ سے آرٹس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے۔ رنویر سنگھ بچپن سے ہی اداکار بننے کا خواب دیکھا کرتے تھے اور اسکول کے زمانے سے ہی ان کی فلموں میں دلچسپی تھی۔ رنویر سنگھ نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2010 میں یش راج بینر کی رومانٹک فلم ’بینڈ- باجا-بارات‘سے کیا۔ اس فلم میں اپنی بااثر اداکاری کے لیے وہ ’ڈیبیو ادارکار‘ کےایوارڈ سے نوازے گئے۔

      ممبئی میں 6 جولائی کو پیدا ہونے والے رنویر سنگھ نے ممبئی کے کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس سے تعلیم مکمل کی ہے اور انھوں نے انڈیانا یونیورسٹی آف امریکہ سے آرٹس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے۔
      ممبئی میں 6 جولائی کو پیدا ہونے والے رنویر سنگھ نے ممبئی کے کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس سے تعلیم مکمل کی ہے اور انھوں نے انڈیانا یونیورسٹی آف امریکہ سے آرٹس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے۔


      سال 2012 میں انہیں ایک بار پھر یش راج فلمز کی فلم ’لیڈیز ورسیز رکی بہل‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہیں دکھا سکی۔ رنویر کی تیسری فلم ’لٹیرا‘ تھی۔ فلم نے باکس آفس پر اوسط کامیابی حاصل کی لیکن ان کے اداکاری کو شائقین نے کافی پسند کیا۔ سال 2013 میں رنویر سنگھ کی ایک اور سپر ہٹ فلم گولیوں کی راس ليلا ’رام لیلا‘ ریلیز ہوئی۔ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں رنویر سنگھ اور دپیکا پاڈوکون کی جوڑی کو ناظرین نے کافی پسند کیا۔ فلم نے باکس آفس پر 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔

      سال 2014 میں رنویر سنگھ کو ایک بار پھر یش راج بینر تلے بنی فلم ’غنڈے‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ كوئلہ مافیا کے ارد گرد گھومتی اس فلم میں رنویر نے اپنی چاکلیٹی شبیہ سے ہٹ کر غنڈے کا کردار ادا کیا۔ فلم میں ان کا یہ اسٹائل ناظرین نے کافی پسندکیا۔ یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اسی سال 2015 میں ’دل دھڑکنے دو‘ اور ’باجی راؤ مستانی‘ جیسی ہٹ فلم بھی ریلیز ہوئیں۔ سال 2018 میں سنجے لیلا بھنسالی کی متنازع فلم ’پدماوت‘ ریلیز ہوئی جس میں رنویر نے مرکزی کردار ادا کیا۔ یہ فلم بھی سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اسی برس ان کی ایکشن اور مزاحیہ فلم سمبا ریلیز ہوئی۔ ان کی اس فلم نے بھی کافی شہرت حاصل کی۔ اس کے علاوہ سال 2019 میں ان کی فلم گلی بوائے ریلیز ہوئی۔
      First published: