رنویر سنگھ نے پاپا بننے کو لے کر کہی یہ بات، ’جیش بھائی زوردار‘ کے ٹریلر لانچ پر بتایا بیٹی چاہیے یا بیٹا
'جیش بھائی زوردار' کو منیش شرما یش راج فلمز کے بینر تلے پروڈیوس کر رہے ہیں۔ جب کہ فلم کی ہدایت کاری ڈیبیو ڈائریکٹر دیویانگ ٹھاکر کر رہے ہیں۔ 'جیش بھائی جوردار' 13 مئی 2022 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

رنویر سنگھ اسٹارر فلم 'جیش بھائی زوردار' کا ٹریلر لانچ کیا گیا۔ اس دوران فلم کی اسٹار کاسٹ رنویر سنگھ، شالنی پانڈے، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر بھی تقریب میں موجود تھے۔ جہاں رنویر ہمیشہ کی طرح کافی انرجی کے ساتھ داخل ہوئے اور مزاحیہ موڈ میں نظر آئے۔ ٹریلر لانچ کے موقع پر سب نے فلم کے بارے میں بات کی اور میڈیا کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ اسی دوران کسی نے رنویر سے پوچھا کہ وہ کس کے والد بننا پسند کریں گے، بیٹی یا بیٹا؟ جس کا اداکار نے جیش بھائی کے انداز میں شاندار جواب دیا۔
دراصل، رنویر سنگھ کی فلم 'جیش بھائی زوردار' کی کہانی معاشرے میں بیٹی اور بیٹے کے درمیان امتیاز پر مبنی ہے۔ جس کے حوالے سے ٹریلر ریلیز کے موقع پر موجود ایک شخص نے رنویر سے ذاتی زندگی میں باپ بننے پر سوال پوچھا کہ کیا وہ حقیقی زندگی میں بیٹا چاہتے ہیں یا بیٹی؟ یہ بھی پڑھیں:
اس سوال پر رنویر پہلے تو سوچ میں ڈوب گئے، پھر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ مشکل ہے اور کہا، 'یہ تو اوپر والے کی باتوں پر منحصر ہے۔ فلم میں ایک ڈائیلاگ بھی ہے، جب آپ مندر جاتے ہیں تو پرساد میں شیرا (حلوہ) ملے یا لڈو ملے،آپ اسے لے لیتے ہیں ناں؟ اوپر والا جو چاہے گا وہی ہوگا۔ رنویر کا یہ جواب سن کر وہاں موجود سبھی ہنسنے لگے۔
ورک فرنٹ کی بات کریں تو 'جیش بھائی زوردار' کے علاوہ رنویر سنگھ کے پاس 'سرکس'، 'راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ و اننین کی ریمیک جیسی کئی بڑے بجٹ کی فلمیں ہیں۔ اداکار آخری بار گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم '83' میں نظر آئے تھے۔
'جیش بھائی زوردار' کو منیش شرما یش راج فلمز کے بینر تلے پروڈیوس کر رہے ہیں۔ جب کہ فلم کی ہدایت کاری ڈیبیو ڈائریکٹر دیویانگ ٹھاکر کر رہے ہیں۔ 'جیش بھائی جوردار' 13 مئی 2022 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔