83 Tax Free: رنویر سنگھ کی '83' اس ریاست میں ہوئی ٹیکس فری، اب کم پیسے میں دیکھ پائیں گے تھیٹر میں فلم
فلم 83 میں رنویر سنگھ کپل دیو کا رول ادا کررہے ہیں جب کہ دیپیکا پڈوکون اُن کی بیوی رومی دیو بنی ہوئی ہیں۔ فلم کو ریلائنس انٹرٹینمنٹ اور فینٹم فلم نے پریزنٹ کیا ہے۔
فلم 83 میں رنویر سنگھ کپل دیو کا رول ادا کررہے ہیں جب کہ دیپیکا پڈوکون اُن کی بیوی رومی دیو بنی ہوئی ہیں۔ فلم کو ریلائنس انٹرٹینمنٹ اور فینٹم فلم نے پریزنٹ کیا ہے۔
رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون اسٹارر فلم ’83‘ (83 Tax Free in Delhi) کے میکرس نے بڑا اعلان کیا ہے۔ میکرس کا کہنا ہے کہ فلم دہلی میں ٹیکس فری ہوگئی ہے۔ دلی حکومت نے بھی منگل کو فلم کے ٹیکس فری ہونے کا اعلان کیا۔ فلم کے ٹیکس فری ہونے سے آڈینس کو تھوڑی راحت ملے گی اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں سینما گھروں کا رُخ کرے گی۔ فلم انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر اور کپتان کپل دیو اور سال 1983 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں ہوئی ہندوستان کی جیت پر مبنی ہے۔
فلم 83 میں رنویر سنگھ کپل دیو کا رول ادا کررہے ہیں جب کہ دیپیکا پڈوکون اُن کی بیوی رومی دیو بنی ہوئی ہیں۔ فلم کو ریلائنس انٹرٹینمنٹ اور فینٹم فلم نے پریزنٹ کیا ہے۔ یہ 24 دسمبر کو ہندی، تمل، تیلگو، کنڑ اور ملیالم زبانوں میں ملک کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ حالانکہ فلم ریلیز سے پہلے بالی ووڈ سیلبس اور فلم کریٹکس کے لئے اس کا پریمیر ہوچکا ہے۔ آسان نہیں تھا کپل دیو کو کاپی کرنا
رنویر سنگھ نے کپل دیو جیسے گیندبازی بلے بازی کے ایکشن کو کاپی کرنے کے لئے جم کر محنت کی ہے۔ کپل دیو کے فیمس نٹ راج ایکشن میں رنویر سنگھ کو بلے بازی کرتے ہوئے دیکھنے کا شائقین بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر رنویر کے ایکشن والی کئی فوٹوز اور ویڈیوز وائرل ہورہے ہیں۔
کپل دیو کا بالنگ ایکشن رہا سب سے مشکل 83 کے لئے رنویر سنگھ نے کپل دیو کو ہوبہو کاپی کرنے کے لئے کافی محنت کی ہے۔ صرف کھیلنے کا ڈھنگ ہی نہیں بلکہ چال ڈھال بھی کاپی کر ڈالا۔ رنویر سنگھ نے میڈیا کو دئیے انٹرویو میں بتایا کہ ’کپل دیو کے بالنگ ایکشن کو کاپی کرنا سب سے مشکل رہا۔ اُن کا بالنگ ایکشن یونیک اور بایو میکنکس بھی منفرد ہے۔ میرا جسم اُن سے کافی الگ ہے اس لئے فزیکل ٹرانسفارمیشن کرنا پڑا۔ شروع میں میری باڈی کافی وزنی تھی کیونکہ میں ’سمبا‘ کے شوٹ سے آیا تھا۔‘
قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔