உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Rashmi Desai Video:فٹنیس کے لئے اتنی سخت ٹریننگ لے رہی ہیں رشمی دیسائی، شیئر کیا اپنا ورک آؤٹ ویڈیو

    رشمی دیسائی کا جم میں ورک آوٹ کا ویڈیو ہوا وائرل۔

    رشمی دیسائی کا جم میں ورک آوٹ کا ویڈیو ہوا وائرل۔

    Rashmi Desai Workout Video: رشمی دیسائی کی اس تازہ ترین ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ مداح رشمی کے اس ورزشی ویڈیو کو زبردست پسند اور تبصرہ کر رہے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Delhi
    • Share this:
      Rashmi Desai Workout Video: مشہور ٹی وی اداکارہ رشمی دیسائی کسی الگ پہچان کی محتاج نہیں ہیں۔ رشمی دیسائی (Rashmi Desai) اپنی تصاویر اور ویڈیوز کو لے کر سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنی رہتی ہیں۔ حال ہی میں رشمی دیسائی کی تازہ ورک آوٹ کی ویڈیو(Rashmi Desai Video) منظر عام پر آئی ہے، جس میں اترن سیریل کی شہرت یافتہ اداکارہ رشمی دیسائی جم میں سخت محنت کرتی نظر آ رہی ہیں۔

      جم میں سخت محنت کرتی نظر آئی رشمی
      چھوٹے پردے کی مشہور اداکارہ رشمی دیسائی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں۔ جس کے تحت وہ ہر روز اپنی تازہ ترین تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے سامنے پیش کرتی رہتی ہیں۔

      حال ہی میں رشمی دیسائی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ایک تازہ ترین ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں رشمی دیسائی جم میں پسینہ بہاتی نظر آ رہی ہیں۔ اس دوران رشمی لیگ لنچیس ورزش کر رہی ہیں۔ اسٹریچنگ ایکسرسائز کے ساتھ ساتھ وہ اپنی پوری طاقت دکھا رہی ہیں۔ اس ویڈیو سے واضح ہے کہ رشمی دیسائی خود کو فٹ رکھنے کے لیے جم میں کتنی محنت کرتی ہیں۔ یہی نہیں، رشمی دیسائی نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ می ٹو می، نو پین نو گین۔ رشمی کا یہ ویڈیو یقیناً آپ کے لیے حوصلہ افزائی کا کام کرے گا۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Rashami Desai (@imrashamidesai)





      یہ بھی پڑھیں:

      Reena Roy:اب ایسی نظر آتی ہیں70-80 کی دہائی کی مشہور اداکارہ رینا رائے

      یہ بھی پڑھیں:
      6سالوں بعد واپسی کے لئے تیار ہے ہربھجن کی اہلیہ Geeta Basra، سائن کی اس بڑے پروڈیوسرکی فلم

      سوشل میڈیا پر چھایا رشمی کا تازہ ویڈیو
      رشمی دیسائی کی اس تازہ ترین ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ مداح رشمی کے اس ورزشی ویڈیو کو زبردست پسند اور تبصرہ کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے رشمی دیسائی کا یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ رشمی دیسائی کی کوئی ویڈیو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہو، اس سے قبل بھی رشمی دیسائی کئی مواقع پر یہ کارنامہ انجام دے چکی ہیں۔ بتادیں کہ بگ باس سیزن 14 میں آنجہانی ٹی وی اداکار سدھارتھ شکلا کے ساتھ ان کی زبردست لڑائی کو کوئی نہیں بھول سکتا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: