اپنا ضلع منتخب کریں۔

    رشمیکا مندانا نے بیچ سڑک پر کار روک کر فین کو ڈانٹا، وجہ جان کر آپ بھی کریں گے اداکارہ کی تعریف

    رشمیکا مندانا نے بیچ سڑک پر کار روک کر فین کو ڈانٹا، وجہ جان کر آپ بھی کریں گے اداکارہ کی تعریف

    رشمیکا مندانا نے بیچ سڑک پر کار روک کر فین کو ڈانٹا، وجہ جان کر آپ بھی کریں گے اداکارہ کی تعریف

    رشمیکا مندانا کی آنے والی فلم ویرسو کا ڈائریکشن وامشی پیدی پلی نے کیا ہے۔ اس میں وجئے اور رشمیکا کے علاوہ شام، پربھو اور پرکاش راج جیسے ستارے نظر آئیں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Chennai, India
    • Share this:
      ساوتھ ایکٹریس رشمیکا مندانا ان دنوں اپنی نئی تمل فلم واریسو کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ یہ فلم اگلے سال جنوری میں سینما گھروں میں دستک دے گی۔ حال ہی میں اس فلم کا چنئی میں آڈیو لانچ کیا گیا، جس دوران رشمیکا مندانا بھی موجود رہی ہیں۔ اس ایونٹ کے بعد کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں رشمیکا مندانا اپنے ایک فین کو ٹریفک رولس نہ فالو کرنے پر ڈانٹتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

      رشمیکا مندانا نے فین کو لگائی ڈانٹ
      ’ویرسو‘ کے آڈیو لانچ کا پروگرام چنئی کے نہرو انڈور اسٹیڈیم میں 24 دسمبر کو کیا گیا۔ ایونٹ کے بعد رشمیکا کار میں بیٹھ کر اپنے ہوٹل کے لیے روانہ ہوگئی۔ اس دوران انہوں نے دیکھا کہ کچھ فینس ان کا پیچھا کررہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رشمیکا اپنی کار روکتی ہیں اور فین سے بات کرتی ہیں۔ وہ فین کو پاس بلا کر بنا ہیلمٹ پہنے بائیک چلانے پر ڈانٹتی ہیں۔ اس کے بعد جب فین کہتا ہے کہ اب وہ ہیلمیٹ پہنے گا، تب رشمیکا مندانا وہاں سے روانہ ہوجاتی ہیں۔

      رشمیکا مندانا کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے۔ انہوں نے فین کو جس طرح ہینڈل کیا ہے یہ دیکھ کر یوزرس رشمیکا پر جم کر پیار لٹارہے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:

      رشمیکا مندانا کی فلمیں
      بتادیں کہ رشمیکا مندانا کی آنے والی فلم ویرسو کا ڈائریکشن وامشی پیدی پلی نے کیا ہے۔ اس میں وجئے اور رشمیکا کے علاوہ شام، پربھو اور پرکاش راج جیسے ستارے نظر آئیں گے۔ یہ فلم تھیٹرس میں 12 جنوری 2023 کو ریلیز ہوگی۔ اس کے علاوہ رشمیکا مندانا فلم مشن مجنوں کو لے کر چرچا میں ہیں۔ اس میں وہ سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ نظر انٓئیں گی۔ یہ اسپائے تھریلر فلم سینما گھروں میں نہیں، بلکہ نیٹ فلکس پر 20 جنوری کو دستک دے گی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: