رشمیکا مندانا کی بڑھی مصیبتیں، کرناٹک میں ان کی فلموں پر لگ سکتی ہے پابندی!
رشمیکا مندانا کی بڑھی مصیبتیں، کرناٹک میں ان کی فلموں پر لگ سکتی ہے پابندی!(Photo: @rashmika_mandanna/Instagram)
رشمیکا مندانا اور رکشیت شیٹی نے آفیشلی سگائی کرلی تھی جس کی تصویریں آج بھی سوشل میڈیا پر آپ دیکھ سکتے ہیں۔ حالانکہ دونوں نے بعد میں اس سگائی کو توڑ دیا تھا۔
فلم پشپا کی بے انتہا کامیابی کے بعد جہاں رشمیکا مندانا کو نیشنل کرش کا ٹیگ ملا تو وہیں آج ان کی فین فالوونگ میں زبردست اضافہ ہورہا ہے۔ لیکن کرناٹک میں لوگوں کا ایک طبقہ اداکارہ سے کافی نفرت کرتا ہے۔ یہ لوگ رشمیکا کو ٹرول کرنے سے لے کر ان پر قابل اعتراض تبصرے کرنے سے تک باز نہیں آتے ہیں۔ رشمیکا کے لیے ان کی نفرت کی وجہ رکشیت شیٹی ہیں جو کرناٹک فلم انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہے اور رشمیکا مندانا کے سابق منگیتر بھی ہیں۔
کیوں کرناٹک میں رشمیکا اور ان کی فلموں کو بین کرنے کی ہوئی مانگ؟ بتادیں کہ، رکشیت شیٹی کے فینس کو لگتا ہے کہ رشمیکا نے اپنے کرئیر پر فوکس کرنے کے لیے رکشیت سے سگائی توڑی اور انہوں نے انہیں ریجیکٹ کر کے یہاں کے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔ اب خبر یہ آرہی ہے کہ رشمیکا مندانا کو جلد ہی کنڑ انڈسٹری سے بین کردیا جائے گا۔ کنڑ تھیٹر مالک، تنظیم اور فلم انڈسٹری جلد ہی رشمیکا پر کارروائی کریں گے۔ وہ کرناٹک میں ان کی فلموں پر پابندی لگانے کی حد تک بھی جاسکتے ہیں۔ حالانکہ رشمیکا مندانا کو بین کرنے کو لے کر کوئی آفیشل رپورٹ ہیں آئی ہے۔ دوسری جانب رشمیکا کے شائقین کا الزام ہے کہ یہ ساری خبریں افواہ پھیلانے والوں کی جانب سے بنائی گئی ہیں، جو رشمیکا کے خلاف اپنی نفرت کو ہوا دے رہے ہیں جنہوں نے بنا کسی گاڈ فادر کے فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی ہے۔
رشمیکا مندانا کے اس انٹرویو نے کھڑی کی ان کے لیے مصیبت کرناٹک میں رشمیکا پر بین لگانے کا یہ معاملہ اچانک ان کے حالیہ ریمارک کی وجہ سے اچھل رہا ہے۔ اداکارہ نے وکاس بہل کی جانب سے ڈائریکٹ اپنی بالی ووڈ ڈیبیو فلم ’گڈبائے‘ کے پرموشن کے دوران ایک انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے اداکارہ بننے کی اپنے سفر کے بارے میں کھل کر بات کی تھی۔ انہوں نے بتایا تھا کہ وہ اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھیں اور کیسے انہیں ’کریک پارٹی‘ فلم سے پہلا بریک ملا، جس نے انہیں راتوں رات اسٹار بنادیا۔ رشمیکا نے اپنے اس انٹرویو میں رکشیت شیٹی کی جانب سے کو فاونڈر پروڈکشن ہاوس کا نام نہیں لیا جو کہ ان کے سابق منگیتر ہیں۔ رشمیکا کے اسی انٹرویو پر رکشیت کے فینس کا غصہ بھڑک گیا ہے۔
رکشیت شیٹی کے ساتھ رشمیکا کی ٹوٹ چکی ہے منگنی آپ کو بتادیں کہ رشمیکا مندانا اور رکشیت شیٹی نے آفیشلی سگائی کرلی تھی جس کی تصویریں آج بھی سوشل میڈیا پر آپ دیکھ سکتے ہیں۔ حالانکہ دونوں نے بعد میں اس سگائی کو توڑ دیا تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔