مالدیپ پہنچتے ہی رشمیکا مندانا نے شیئر کی ایسی تصویر، فینس وجئے دیورکونڈا کو ڈھونڈنے لگے
مالدیپ پہنچتے ہی رشمیکا مندانا نے شیئر کی ایسی تصویر، فینس وجئے دیورکونڈا کو ڈھونڈنے لگے
رشمیکا مندانا کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو حال ہی میں ان کی فلم 'گڈ بائے' ریلیز ہوئی ہے۔ فلم میں امیتابھ بچن، نینا گپتا بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ فلم کو اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ یہ رشمیکا کی پہلی بالی ووڈ فلم ہے۔
پشپا کی مقبولیت نے رشمیکا مندانا کو ایک نیشنل کرش بنادیا ہے۔ ان دنوں وہ مالدیپ ویکیشن پر ہیں اور وہاں سے فینس کے ساتھ پہلی تصویر شیئر کی ہے۔ اس میں وہ ایک فلورل گاون میں میرر سیلفی لیتی نظر آرہی ہیں اور ہمیشہ کی طرح بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔ مگر بات صرف اتنی نہیں ہے۔ رشمیکا کے اس ویکیشن کی چرچا خاص طور سے اس لیے ہورہی ہے، کیونکہ ان کے ساتھ ان کے رومرڈ بوائے فرینڈ وجئے دیورکونڈہ کے بھی جانے کی افواہیں ہیں۔ اس لیے تصویر سامنے آنے پر فینس انہیں بھی ڈھونڈتے نظر آئیں۔
رشمیکا نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’ہائے لووس‘۔ ساتھ میں ایک وہائٹ ہارٹ ایموجی بھی پوسٹ کی ہے۔ اب فینس اس پر طرح طرح کے ری ایکشنس دے رہے ہیں۔ حالانکہ تصویر میں صرف رشمیکا ہی نظر آرہی ہیں۔
ایئرپورٹ پر آئے ساتھ نظر رشمیکا اور وجئے کی کیمسٹری ہمیشہ سے ہی موضوع بحث رہی ہے۔ پہلے بھی کئی مرتبہ ان کی ڈیٹنگ کی خبریں سامنے آچکی ہیں۔ کئی فلموں میں ان کی جوڑی ہٹ ہوچکی ہے۔ سات اکتوبر کو دونوں کو ایک ہی وقت پر ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔ تمام رپورٹس میں دونوں کے ایک ساتھ مالدیپ میں چھٹیاں گزارنے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ ایسے میں فینس بھی کافی پرجوش ہیں اور ان کے ہر ایک اپ ڈیٹ پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔
بالی ووڈ میں ہوگئی انٹری رشمیکا مندانا کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو حال ہی میں ان کی فلم 'گڈ بائے' ریلیز ہوئی ہے۔ فلم میں امیتابھ بچن، نینا گپتا بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ فلم کو اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ یہ رشمیکا کی پہلی بالی ووڈ فلم ہے۔ ان کے پاس بالی ووڈ کے اور بھی بہت سے دلچسپ پروجیکٹس ہیں۔ ان میں رنبیر کپور کے ساتھ فلم 'جانور' بھی شامل ہے۔ دوسری جانب وجے دیوراکونڈا کی بات کریں تو کچھ عرصہ قبل ریلیز ہونے والی ان کی فلم 'لائگر' باکس آفس پر بری طرح پٹ گئی۔ یہ بھی ان کی پہلی بالی ووڈ فلم تھی، جس میں ان کے مد مقابل اننیا پانڈے نظر آئی تھیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔