ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

فلموں میں رول پانے کے لئے میں ہیرو کے ساتھ سوئی نہیں: روینہ ٹنڈن

روینہ ٹنڈن نے پنک ولا سے بات چیت میں بالی ووڈ صنعت اور اس میں ہیرو کو لے کر کئی حیران کر دینے والے انکشافات کئے ہیں۔

  • Share this:
فلموں میں رول پانے کے لئے میں ہیرو کے ساتھ سوئی نہیں: روینہ ٹنڈن
روینہ ٹنڈن

ممبئی۔ جب نوے کی دہائی کا بالی ووڈ (Bollywood) یاد کیا جاتا ہے تب اداکارہ روینہ ٹنڈن (Raveena Tondon) کا نام ضرور آتا ہے۔ کامیڈی اور رومانس سے لے کر ڈرامہ تک روینہ نے اپنے ہر اوتار سے ناظرین کو متاثر کیا۔ اپنی ببلی اداوں سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ روینہ کے لئے فلم صنعت میں سپر اسٹار بننے تک کا سفر آسان نہیں تھا۔ اس بات کا انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے لئے یہ مشکلیں اس لئے پیش آئیں کیونکہ وہ رول پانے کے لئے ہیرو کے ساتھ سوئی نہیں تھیں۔ اپنے تازہ انٹرویو میں انہوں نے صنعت میں ’ ہیرو‘ کے کارناموں کے ساتھ ساتھ اس وقت کی صحافت پر بھی کئی چونکانے والی باتیں بتائی ہیں۔


روینہ ٹنڈن اپنی شاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ بیباکی کے لئے بھی پہچانی جاتی ہیں۔ وہ ہر مسئلے پر کھل کر اپنی رائے ظاہر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ اب انہوں نے پنک ولا سے بات چیت میں بالی ووڈ صنعت اور اس میں ہیرو کو لے کر کئی حیران کر دینے والے انکشافات کئے ہیں۔ اپنے کیرئیر کے شروعاتی دور کے بارے میں بات کرتے ہوئے روینہ نے بتایا کہ اس دور میں ایک سیکریٹ کیمپ ہوا کرتا تھا۔ جس میں ہیرو، ان کی گرل فرینڈس اور ان کے جرنلسٹ چمچے ہوتے تھے۔


انہوں نے کہا کہ ’ میں یہ دیکھ کر حیران رہ جاتی تھی کہ کئی خواتین جرنلسٹس ایک عورت کے ساتھ ایسا بھی کر سکتی ہیں۔ وہ جرنلسٹ جو آج کہتی ہیں کہ میں فیمنسٹ ہوں اور وہ کالم لکھتی ہیں۔ اس وقت انہوں نے مجھے سپورٹ نہیں کیا کیونکہ کسی ہیرو نے ان کی میگزین کے کور کو لے کر وعدہ کر دیا تھا۔ میں نے اپنی ایمانداری کی وجہ سے فلمیں بھلے ہی نہ کھوئی ہوں لیکن میرے نام پر کیچڑ بہت اچھالا گیا۔ میں نے کبھی کسی کے ساتھ غلط سلوک نہیں کیا۔

 روینہ نے آگے کہا کہ میرے پاس کوئی گاڈ فادر نہیں تھا۔ میں کسی کیمپ کا حصہ بھی نہیں تھی۔ میں کسی کے ساتھ رول کے لئے سوئی نہیں اور نہ ہی میں نے ان کے ساتھ افئیر کیا۔ میں صرف اپنا کام کر رہی تھی۔ میں اپنی شرطوں پر جی رہی تھی اس لئے کئی خواتین جرنلسٹ نے مجھے نیچا دکھانے کی کوشش بھی کی۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 06, 2020 01:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading