ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

46 ویں کی روینہ ٹنڈن کو شادی کے لئے کیا پرپوز، سب کے سامنے ملا ایسا جواب

حال ہی میں روینہ تب زبردست سرخیوں میں آ گئیں جب ان کے ایک مداح نے 46 سالہ روینہ کو شادی کے لئے پروپوز کر دیا۔ مداح کے اس پرپوزل پر روینہ نے کمنٹ کے ذریعہ مزے دار جواب دیا ہے۔

  • Share this:
46 ویں کی روینہ ٹنڈن کو شادی کے لئے کیا پرپوز، سب کے سامنے ملا ایسا جواب
46 ویں کی روینہ ٹنڈن کو شادی کے لئے کیا پرپوز، سب کے سامنے ملا ایسا جواب

ممبئی۔ کورونا وائرس کے خطرے کے سبب ملک بھر میں لوگوں کی حفاظت کے لئے کئے گئے لاک ڈاون کے دوران سبھی اپنے اپنے گھروں میں بند ہیں۔ وہیں، اس درمیان ہمیشہ مصروف رہنے والے بالی ووڈ ستارے لاک ڈاون کے دوران اپنے مداحوں سے جڑے رہنے کے لئے سوشل میڈیا پر زبردست سرگرم ہو گئے ہیں۔ اس فہرست میں معروف و مشہور روینہ ٹنڈن (Raveena Tandon) کا نام بھی شامل ہے۔ حال ہی میں روینہ تب زبردست سرخیوں میں آ گئیں جب ان کے ایک مداح نے 46  سالہ روینہ کو شادی کے لئے پروپوز کر دیا۔ مداح کے اس پرپوزل پر روینہ نے کمنٹ کے ذریعہ مزے دار جواب دیا ہے۔


دراصل، روینہ نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر اپنی پرانی تصویر شئیر کی۔ روینہ نے ہل اسٹیشن پر اپنی چھٹیوں کی تصویر شئیر کر کے لکھا، جب گرمی برداشت نہ ہو... میرا دل برفیلی چھٹی کے سپنے دیکھنے لگتا ہے۔ اس تصویر پر ایک مداح نے روینہ کو پروپوز کر دیا۔ ان کے پوسٹ پر ایک مداح نے لکھا۔ روینہ میم کیا آپ اگلے جون میں مجھ سے شادی کریں گی؟ مداح کے اس پرپوزل پر روینہ نے بھی مزے دار جواب دیا۔




انہوں نے مداح کے کمنٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا۔ ’ساری یار، 7 جنموں کے لئے پہلے سے ہی بک ہو گئی ہوں‘۔ اس کمنٹ کے ساتھ روینہ نے ہنسنے والا ایموجی بھی بنایا ہے۔ وہیں، سوشل میڈیا پر روینہ کے اس انداز کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ تصویر کے ساتھ ساتھ اس کمنٹ پر مداحوں کا زبردست ردعمل مل رہا ہے۔
First published: May 07, 2020 03:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading