لوگوں نے مجھے توڑنے کی کوشش کی۔۔۔ مجھے ٹھکرادیا لیکن میں لڑتی رہی‘، روینہ ٹنڈن کا چھلکا درد
لوگوں نے مجھے توڑنے کی کوشش کی۔۔۔ مجھے ٹھکرادیا لیکن میں لڑتی رہی‘، روینہ ٹنڈن کا چھلکا درد ۔ (Photo: @officialraveenatandon/Instagram)
روینہ آگے کہتی ہیں، میں انڈسٹری میں صدیوں سے چلی آرہی گندی سیاست کی تعریف نہیں کرتی۔ اپنے 30 سال کے طویل کرئیر میں، میں نے بہت سے لوگوں کو آگے بڑھنے اور واپس لڑنے کے لیے جدوجہد کرتے دیکھا ہے۔
بالی ووڈ میں اکثر نیپوٹزم کا مدعا اٹھتا ہے، جسے لے کر کچھ طبقے کے لوگوں کا کہنا ہوتا ہے کہ اسٹار کڈس کے لیے فلمی سفر آسان ہے، انہیں محنت نہیں کرنی پڑتی۔ حالانکہ، روینہ ٹنڈن کے ساتھ اس کا الٹا ہوا۔ حال ہی مٰن اداکارہ کو اپنے پرانے دنوں کی یاد آگئی اور ان کا درد چھلک پڑا۔
مشکل رہی بالی ووڈ میں اُن کی جدوجہد بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ روینہ ٹنڈن ایک زمانے میں جوان دلوں کی دھڑکن ہوا کرتی تھیں۔ روینہ ٹنڈن فلم میکر روی ٹنڈن کی بیٹی ہیں اور فلموں میں انہیں اپنے والد کے نام کی نہیں بلکہ محنت اور ٹیلنٹ کی ضرورت پڑی۔ انہوں نے انڈسٹری میں اپنی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ سیاست سے بھری انڈسٹری میں ان کے لیے گزربسر کرنا بے حد مشکل رہا، لیکن وہ محنت کرتی رہیں۔
لوگوں نے مجھے ٹھکرانے کی کوشش کی روینہ ٹنڈن نے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے بتایا، اتنے عظیم والد کے ہونے کے باوجود، لوگوں نے مجھے توڑنے کی بہت کوشش کی اور مجھے قبول نہیں کیا، لیکن ہر مرتبہ میں واپس لڑی۔ یہ کبھی آسان نہیں تھا اور یہ حقیقت میں مجھے اس انڈسٹری کے بارے میں پریشان کرتا ہے کہ ایک باصلاحیت شخص کو کبھی بھی آسانی سے خود کو ثابت کرنے کا موقع نہیں ملتا ہے۔
روینہ آگے کہتی ہیں، میں انڈسٹری میں صدیوں سے چلی آرہی گندی سیاست کی تعریف نہیں کرتی۔ اپنے 30 سال کے طویل کرئیر میں، میں نے بہت سے لوگوں کو آگے بڑھنے اور واپس لڑنے کے لیے جدوجہد کرتے دیکھا ہے۔ کچھ بچ جاتے ہیں، کچھ نہیں بچ پاتے ہیں اور یہ دیکھنا بہت ہی دکھ کی بات ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔