ممبئی۔ کامیڈین رزاق خان کا بدھ کی صبح ممبئی کے باندرہ میں واقع ہولی فیملی اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ رزاق کو منگل کو ہارٹ اٹیک ہوا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا لیکن بدھ کو ان کا انتقال ہو گیا۔
رزاق ان اداکاروں میں گنے جاتے ہیں جو پردے پر اپنے چھوٹے سے رول سے بھی سامعین کے چہروں پر مسکراہٹ لے آتے تھے۔ فلموں میں رزاق اپنےعجیب ناموں کے لئے بھی جانے جاتے ہیں۔ فلم میں رزاق کے نام بابو بسلری، منا موبائیل اور لکی چکنا بھی کافی مشہور ہوئے۔ تاہم رزاق کو کبھی اتنی شہرت نہیں ملی جتنی ان کے ساتھی کامیڈین جانی لیور اور قادر خان جیسے ستاروں کو ملی۔
رزاق کامیڈین کپل شرما کے کامیڈی شو 'کامیڈی نائٹس ود کپل' میں بھی گولڈن بھائی کے رول میں نظر آئے تھے۔ رزاق نے سلمان خان، شاہ رخ خان اور گووندا جیسے ستاروں کے ساتھ بھی فلموں میں کام کیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔