உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Real life Judwaa:بالی ووڈ کے رئیل لائف جڑواں، تصویریں پہچاننا ہوگا مشکل

    بھومی کی بہن ہیں ہوبہو اُن کی کاپی۔

    بھومی کی بہن ہیں ہوبہو اُن کی کاپی۔

    Real life Judwaa: جڑواں فلم 1997 میں آئی تھی جو سب کو یاد ہو گی جس میں سلمان خان نے جڑواں کا کردار ادا کیا تھا۔ یوں تو یہ تھی ریل لائف کے جڑواں، لیکن آج ہم آپ کو ان بالی ووڈ اسٹارز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو حقیقی زندگی میں ایک دوسرے کی طرح نظر آتے ہیں۔

    • Share this:
      Real life Judwaa: سلمان خان، کرشمہ کپور اور رمبھا کی جڑواں فلم 1997 میں آئی تھی جو سب کو یاد ہو گی جس میں سلمان خان نے جڑواں کا کردار ادا کیا تھا۔ یوں تو یہ تھی ریل لائف کے جڑواں، لیکن آج ہم آپ کو ان بالی ووڈ اسٹارز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو حقیقی زندگی میں ایک دوسرے کی طرح نظر آتے ہیں۔

      بھومی پیڈنیکر اور سمیکشا پیڈنیکر
      کئی بہترین فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جلوے بکھیرنے والی بھومی جتنی خوبصورت ہیں اتنی ہی بولڈ بھی ہیں۔ وہیں بات کریں ان کی بہن سمیکشا پیڈنیکر کے بارے میں تو سمیکشا پیڈنیکر بھی بالکل بھومی پیڈنیکر کی طرح نظر آتی ہیں۔ کئی بار لوگ ریویو کو دیکھ کر الجھن میں پڑ جاتے ہیں اور انہیں بھومی پیڈنیکر سمجھ لیتے ہیں۔ سمیکشا پیشے سے ایک وکیل ہیں۔



      شکتی موہن اور مکتی موہن
      مشہور ٹی وی اینکر مکتی موہن کئی ٹی وی شوز کی میزبانی کر چکی ہیں۔ وہیں شکتی موہن کے بارے میں بات کریں تو، شکتی موہن بہت مقبول یوٹیوبر ہیں اور دونوں حقیقی بہنیں ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ دونوں بالکل ایک جیسے نظر آتے ہیں۔ انہیں دیکھ کر آپ کو لگے گا کہ دونوں جڑواں ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ دونوں بہنوں نے اپنے اپنے کیریئر میں کافی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور دونوں بہت مقبول ہیں۔



      شلپا شیٹی اور شمیتا شیٹی
      شلپا شیٹی بالی ووڈ میں ایک سے بڑھ کر ایک سوپرہٹ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ اپنی بہن شمیتا شیٹی کے بارے میں بات کریں تو شمیتا شیٹی بھی بہت مقبول اداکارہ ہیں اور انہیں بگ باس کے گھر میں بھی دیکھا جا چکا ہے۔ دونوں بہنیں جڑواں بہنیں لگتی ہیں۔ تاہم، شلپا شیٹی شمیتا شیٹی سے کافی بڑی ہیں۔ شلپا شیٹی کو بالی ووڈ کی بہت کامیاب اداکارہ مانا جاتا ہے۔ تاہم شمیتا نے ابھی تک وہ مقام حاصل نہیں کیا ہے۔



      یہ بھی پڑھیں:
      جب ڈمپل کپاڈیا کے ساتھ جڑاSunny Deolکانام، امرتا سنگھ کے اس انکشاف کے بعد مچ گیا تھاہنگامہ

      یہ بھی پڑھیں:

      Kareena Kapoorسے شادی سے عین قبل سیف علی خان نے امرتا کو کیوں لکھی تھی چٹھی؟

      راجو کھیر اور انوپم کھیر
      انوپم کھیر بالی ووڈ کے کافی مشہور اداکار مانے جاتے ہیں۔ انوپم کھیر اور راجو کھیر دونوں ایک دوسرے کے سگے بھائی ہیں اور یہ دونوں ایک دورے کی طرح ہی نظر آتے ہیں، حالانکہ، انوپم کھیر نے اپنی ایکٹنگ سے بالی ووڈ میں کافی زیادہ مقبولیت حاصل کرلی تو وہیں راجو کھیر بالی ووڈ میں زیادہ کامیاب ثابت نہیں ہوپائے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: