ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ٹی وی کے اس حقیقی جوڑے کا ٹوٹا 'پاک رشتہ'، شادی کے تین سال بعد طلاق

 کرن شرما اورٹیارا کی ملاقات کامن فرینڈ کے ذریعہ ہوئی تھی۔ پھر دونوں کے درمیان دوستی ہوئی اور افیئر شروع ہوگیا۔ 19 ماہ کے ڈیٹ کرنے کے بعد سال 2016 نومبر میں دونوں نے اپنے رشتےکو آگے بڑھانےکا فیصلہ کیا۔

  • Share this:
ٹی وی کے اس حقیقی جوڑے کا ٹوٹا 'پاک رشتہ'، شادی کے تین سال بعد طلاق
ٹی وی کے اس حقیقی جوڑے نے شادی کے تین سال بعد لے لیا طلاق

ممبئی: گزشتہ دنوں میں جہاں کچھ بالی ووڈ کے جوڑے شادی کے رشتے میں بندھے، وہیں ٹی وی اداکارکرن شرما اوراداکارہ ٹیارا نے طلاق لے لیا ہے۔ ٹی وی سیریل 'یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے'، 'پوتررشتہ'، 'کالا ٹیکہ'، میں کام کرچکے کرن شرما نے سال 2016 میں ٹیارا سے شادی کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق، شادی کے بعد دونوں کے درمیان رشتہ زیادہ وقت تک اچھا نہیں چل پایا اورآخرکاردونوں نے طلاق لینے کا فیصلہ کیا۔ منگل (24 دسمبر) کوہی قانون طریقے سے یہ دونوں الگ ہوئے۔





اسپاٹ بوائے کی خبرکے مطابق، ٹیارا اورکرن کے درمیان کافی دنوں سے اختلاف چل رہا تھا اوردونوں طویل وقت سے الگ بھی رہنے لگے تھے۔ فی الحال تودونوں کے درمیان کے اختلاف کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔  کرن شرما اورٹیارا کی ملاقات کامن فرینڈ کے ذریعہ ہوئی تھی۔ پھر دونوں کے درمیان دوستی ہوئی اور افیئر شروع ہوگیا۔ 19 ماہ کے ڈیٹ کرنے کے بعد سال 2015 میں دونوں نے اپنے رشتے کوآگے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ اور2016 میں شادی کرلی تھی۔




کرن شرما اورٹیارا کی شادی دو رسم ورواج کےدرمیان ہوئی تھی۔ دراصل، کرن گڑھوالی ہیں توٹیارا بنگالی ہیں۔ ایسے میں دونوں نے دورسم ورواج سے شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کیا۔ کرن شرما نے 16 نومبر، 2016 میں اتراکھنڈ میں مقیم اپنے ہوم ٹاؤن رانی پوکھری میں شادی کی سبھی رسمیں ادا کی تھیں۔ واضح رہے کہ ٹیارا ریئلٹی سنگنگ شوانڈین آئیڈیل 5 کی کنٹسٹنٹ رہی ہیں۔ گانے کے ساتھ ہی انہوں نے اداکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھا۔ وہیں، کرن 'یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے کے علاوہ با بہواوربے بی، پوتررشتہ، کالا ٹیکا میں نظرآچکے ہیں۔
First published: Dec 25, 2019 07:30 PM IST