ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

22 سال کی عمر میں اس اداکارہ نے دنیا کو کہا الوداع، سڑک حادثے میں ہوئی موت

کنڑ ٹیلی ویژن کی مشہور اداکارہ مبینا مائیکل (Mebiena Michial) کی 22 سال کی عمر میں منگل کی شام کو ایک سڑک حادثہ (Road Accident) میں موت ہوگئی ہے۔

  • Share this:
22 سال کی عمر میں اس اداکارہ نے دنیا کو کہا الوداع، سڑک حادثے میں ہوئی موت
22 سال کی عمر میں اداکارہ مبینا مائیکل نے دنیا کو کہا الوداع

ممبئی: کنڑ ٹیلی ویژن کی مشہور اداکارہ مبینا مائیکل (Mebiena Michial) کی 22 سال کی عمر میں منگل کی شام کو ایک سڑک حادثہ (Road Accident) میں موت ہوگئی ہے۔ مقبول ٹی وی ریئلٹی شو ’پیاتے ہڈوگر ہالی لائف’ کی ونر (فاتح) (Pyaate Hudugir Halli Life) رہیں موبینا مائیکل کے ساتھ سڑک حادثہ ناگمنگلا تالک میں دیوی ہلی میں ہوا تھا، جس میں ان کا انتقال ہوگیا۔ موبینا کی موت کی خبر ملنے کے بعد سے ہی ان کی پوری فیملی صدمے میں ہے۔ ریئلٹی شو ’پیاتے ہڈوگر ہالی لائف’ سے مقبول حاصل کرنے والی میبینا مائیکل منگل کو اپنے آبائی شہر مڈیکیری جارہی تھیں، تبھی راستے میں یہ حادثہ ہوا، جس میں ان کی جان چلی گئی۔


حادثہ ہوا، جس میں ان کی جان چلی گئی


انڈیا ٹوڈے ڈاٹ ان کی رپورٹ کے مطابق، میبینا اپنے دوستوں کے ساتھ اپنے گھر جارہی تھیں، تبھی راستے میں ان کی کار ایک ٹریکٹر سے جا ٹکرائی، جس میں اداکارہ کی موت ہوگئی۔ میبینا کے انتقال کے بعد پوری انڈسٹری میں غم کی لہر ہے۔ ریئلٹی شو ہوسٹ اور اداکار اکول بالا جی نے میبینا کی موت پر اظہار تعزیت کرنے کے لئے ٹوئٹر کا سہارا لیا۔


 




میبینا کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ادا کار نے لکھا، ’میری پسندیدہ کنٹسٹنٹ اور Pyaate Hudugir Halli Life 4 کی فاتح رہیں میبینا کی اچانک کی خبر سن کر غمزدہ ہوں، میبینا کم عمر اور خوش مزاج تھیں، میں اس بات پر ابھی بھی یقین نہیں کر پا رہا ہوں کہ میبینا اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔ اس حادثے سے ابھرنے کے لئے ان کی فیملی کے ساتھ میری نیک خواہشات’۔

 


First published: May 27, 2020 10:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading