உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Rekhaکی خوبصورتی کی قائل ہیں کیارا اڈوانی، کہا’کیا لگتی ہیں وہ ساڑی میں‘

    کیارا اڈوانی کو پسند ہیں ریکھا۔

    کیارا اڈوانی کو پسند ہیں ریکھا۔

    Rekha, An Epitome Of Grace: آپ کو بتادیں کہ کیارا کے علاوہ دیپیکا پڈوکون بھی ریکھا کو بہت پسند کرتی ہیں۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ ریکھا کو دیپیکا کی فیشن سینس بھی پسند ہے۔

    • Share this:
      Rekha, An Epitome Of Grace:ہندی سنیما کی دنیا کو کئی سوپر ہٹ فلمیں دینے والی بالی ووڈ کی بہترین اداکارہ ریکھا اور ساڑھیوں کا پرانا رشتہ ہے۔ کسی خاص تقریب میں جانا ہو یا کسی تقریب کا حصہ بننا ہو، ریکھا اکثر ساڑھی میں نظر آتی ہیں۔ یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ تجربہ کار اداکارہ ہر بار کی طرح اپنے روایتی لباس میں شاندار لگتی ہیں۔ ریکھا جہاں بھی جاتی ہیں، ان کی تصاویر لینے کے لیے پاپرازیوں کے درمیان مقابلہ ہوتا نظر آتا ہے۔ پاپرازی سے لے کر پوری بالی ووڈ تک ان کے لباس کے قائل ہیں اور اب اس فہرست میں کیارا اڈوانی کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔

      ایک انٹرویو میں گفتگو کے دوران جب کیارا سے پوچھا گیا کہ بالی ووڈ میں کون سی اداکارہ ساڑھی بہترین انداز میں پہنتی ہیں تو ان کے منہ سے بے ساختہ ریکھا نکلا۔ کیارا اڈوانی نے مزید کہا کہ ریکھا جی اس بات کی علامت ہیں کہ عورت کو ساڑھی میں کیسا نظر آنا چاہیے۔

      کیارا اڈوانی ایک ایسا ہی نام ہے جس نے بہت کم وقت میں ایک خاص پہچان بنائی ہے۔ کیارا آج اپنی اداکاری اور انداز کے بل بوتے پر لاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔ کیارا اڈوانی اکثر اپنے اسٹائلش اور بولڈ لک کی وجہ سے انٹرنیٹ پر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ کیارا نے 31 جولائی کو اپنی 30 ویں سالگرہ منائی۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by KIARA (@kiaraaliaadvani)





      یہ بھی پڑھیں:

      Mohammad Faizکو ہمیش ریشمیا نے اپنے البم میں دیا بریک، گانے کا اسٹوڈیو ورژن ریلیز

      یہ بھی پڑھیں:
      Mohmmad Rafi Death Anniversary:رفیع صاحب کے ان گانوں نے فینس کو بنادیا تھا دیوانہ

      آپ کو بتادیں کہ کیارا کے علاوہ دیپیکا پڈوکون بھی ریکھا کو بہت پسند کرتی ہیں۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ ریکھا کو دیپیکا کی فیشن سینس بھی پسند ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: