ریکھا کو جان سے پیارا تھا امیتابھ بچن کا دیا ہوا یہ تحفہ، رشتہ توڑنے پر غصہ میں واپس لوٹادیا تھا

 ریکھا کو جان سے پیارا تھا امیتابھ بچن کا دیا ہوا یہ تحفہ، رشتہ توڑنے پر غصہ میں واپس لوٹادیا تھا

 ریکھا کو جان سے پیارا تھا امیتابھ بچن کا دیا ہوا یہ تحفہ، رشتہ توڑنے پر غصہ میں واپس لوٹادیا تھا

ریکھا نے انٹرویو کے دوران بتایا تھا، 'اس وقت میں خوبصورت فلم میں کام کر رہی تھی جس میں میں نے اپنے کردار کے لیے بہت محنت کی۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ میں نے فلم کے آخر میں انگوٹھیاں نہیں پہنی ہوئی ہیں

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    بالی ووڈ انڈسٹری میں جب بھی کسی کپل کی بلو اسٹوری پر بات کی جاتی ہے تو امیتابھ بچن اور ریکھا کا نام ذہن میں ضرور آتا ہے۔ دونوں کے ریلیشن شپ کے قصے آج بھی سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ریکھا شروعات سے ہی امیتابھ بچن کے ساتھ اپنےر شتے کو قبول کرتی رہی، حالانکہ بگ بی نے کبھی اس پر بات نہیں کی۔ ایک مرتبہ امیتابھ نے ریکھا کتو تحفے کے طور پر دو انگوٹھیاں دی تھیں، لیکن پھر کچھ ایسا ہوا ہے کہ ریکھا نے غصے میں آکر امیتابھ کو وہ انگوٹھیاں واپس کردی تھی۔

    اس وجہ سے ریکھا کو لگا تھا بڑا جھٹکا

    سالوں پہلے اسٹارڈسٹ میگزین کے ساتھ بات چیت میں ریکھا نے کہا تھا، 'مجھے معلوم ہوا کہ امیتابھ نے فلمسازوں سے کہا ہے کہ وہ اب میرے ساتھ فلموں میں کام نہیں کریں گے۔ انہوں نے مجھ سے اس بارے میں کوئی بات نہیں بتائی اور میں یہ سب باتیں دوسروں سے سن رہی تھی۔ میں نے ان سے اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ میں کچھ نہیں کہوں گا۔ مجھ سے مت پوچھو'. امیتابھ بچن کے اس رویے سے ریکھا حیران رہ گئیں تھیں۔

    یہ بھی پڑھیں:

    Cannes 2023: ریڈ کارپٹ پر کچھ اس انداز میں نظر آئیں اداکارہ اروشی روتیلا، لوٹ لی پوری محفل، دیکھئے تصاویر

    ریکھا نے امیتابھ بچن کو واپس کردی تھی انگوٹھیاں

    اس کے بعد ریکھا نے امیتابھ ب چن کو انگوٹھیاں واپس کردی دی تھیں، جو ایکٹر نے انہیں تحفے کے طور پر دی تھیں۔ اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے امیتابھ بچن سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:

    انٹرنیٹ پر ہنگامے کے بعد بولیں ایشوریہ، میں رشمیکا مندانا کا بہت احترام کرتی ہوں، پر میری بات کو غلط بتایا

    کبھی نہیں اتارتی تھیں امیتابھ کی دی ہوئی انگوٹھیاں

    ریکھا نے انٹرویو کے دوران بتایا تھا، 'اس وقت میں خوبصورت فلم میں کام کر رہی تھی جس میں میں نے اپنے کردار کے لیے بہت محنت کی۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ میں نے فلم کے آخر میں انگوٹھیاں نہیں پہنی ہوئی ہیں۔ انہوں نے مجھے وہ انگوٹھیاں دیں اور میں انہیں کبھی نہیں اتارتی تھی۔ سوتے وقت بھی نہیں لیکن ان دنوں جب ہم جدا ہوئے تو میں نے انہیں دونوں انگوٹھیاں واپس کر دیں۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: