بالی ووڈ اداکارہ ریکھا کی ایکٹنگ کے لوگ دیوانے ہیں۔ اتنا ہی نہیں ان کی خوبصورتی کے چرچے آج بھی ہیں۔ وہ 68 سال کی ہوگئی ہیں، لیکن انہیں دیکھ کر بالکل بھی نہیں لگتا ہے کہ ان کی عمر بڑھ رہی ہے۔ وہ مہنگی مہنگی کاروں میں گھومتی ہیں اور لگژری لائف جیتی ہیں۔ ایسے میں سوال اٹھتا ہے کہ وہ کس طرح اپنی عالیشان لائف کو گزار رہی ہیں۔
ریکھا ایسی کرتی ہیں موٹی کمائی میڈیا رپورٹس کی مانیں تو دیکھا کی حیدرآباد اور ممبئی میں کئی جائیدادیں ہیں، جسے انہوں نے کرایہ پر دے رکھا ہے۔ اس سے ریکھا کو موٹی کمائی ہوتی ہے۔ وہ راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ بھی بھی رہ چکی ہیں، تو انہیں پنشن اور کئی طرح کے بھتے ملتے ہیں۔ وہ کسی ایونٹ یا پھر اسٹور کی اوپننگ کرتی ہیں، تو ایک بڑی رقم بطور فیس لیتی ہیں۔ اس کے علاوہ جب ریکھا کو کسی ایونٹ میں بلایا جاتا ہے، تو وہاں پر اپنی موجودگی درج کروانے کے لیے فیس لیتی ہیں۔
کروڑوں روپیے کی ہی نیٹ ورتھ ریکھا کی مجموعی جائیداد قریب 331 کروڑ روپے ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران ریکھا نے بتایا تھا کہ وہ پیسوں کو بہت سوچ سمجھ کر خرچ کرتی ہیں اور زیادہ پیسے بچانے پر یقین کرتی ہیں۔ ریکھا کاروں کی بہت شوقین ہیں۔ ان کے پاس آڈی اے 3 کار ہے، جو 36 لاکھ روپے کی ہے۔ ان کے پاس بی ایم ڈبلیو اور ایکس یو وی بھی ہے۔ اس کے علاوہ ریکھا کے پاس ہونڈا سٹی کار بھی ہے جو 14 لاکھ کی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔