ریکھا کو بالی ووڈ سے تھا پرہیز!ایکٹنگ سے بچنے کے لئے سیٹ سے ہوجاتی تھیں غائب، پھر اس وجہ سے انڈسٹری میں رکھا قدم
انٹرویو کے دوران ریکھا نے ایسی بات بتا دی جسے جان کر ہر کوئی حیران رہ جائے گا۔ ریکھا کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی بالی ووڈ کا حصہ نہیں بننا چاہتی تھیں۔ اداکارہ نے کہا کہ جب ان سے پہلی بار ہندی فلم کے لیے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے صاف انکار کر دیاتھا۔
انٹرویو کے دوران ریکھا نے ایسی بات بتا دی جسے جان کر ہر کوئی حیران رہ جائے گا۔ ریکھا کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی بالی ووڈ کا حصہ نہیں بننا چاہتی تھیں۔ اداکارہ نے کہا کہ جب ان سے پہلی بار ہندی فلم کے لیے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے صاف انکار کر دیاتھا۔
بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ ریکھا کا نام آج بھی ان کے مداحوں کے لبوں پر ہے۔ ریکھا کی اداکاری کے پرستار آج بھی ان کی فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ اگرچہ اداکارہ کافی عرصے سے بڑے پردے پر نظر نہیں آئیں لیکن پھر بھی وہ سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں۔ ریکھا آج بھی اپنی خوبصورتی اور اداکاری سے لاکھوں دلوں پر راج کرتی ہیں۔ ایسے میں ریکھا کے پرانے انٹرویو اور ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ کی ایک پرانی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اپنے فلمی کریئر کے بارے میں بہت سی باتیں بتائی ہیں۔
انٹرویو کے دوران ریکھا نے ایسی بات بتا دی جسے جان کر ہر کوئی حیران رہ جائے گا۔ ریکھا کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی بالی ووڈ کا حصہ نہیں بننا چاہتی تھیں۔ اداکارہ نے کہا کہ جب ان سے پہلی بار ہندی فلم کے لیے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے صاف انکار کر دیا۔ وہ کبھی بھی بالی ووڈ کا حصہ نہیں بننا چاہتی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں:
ریکھا نے انٹرویو کے دوران بتایا تھا، یہ ان کی خوش قسمتی تھی کہ وہ ہندی بھی نہیں جانتی تھیں، پھر بھی انہیں سائن کیا گیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کی والدہ چاہتی تھیں کہ وہ فلموں میں کام کریں اور ایک دن بہت بڑی اداکارہ بنیں۔ یہی وجہ تھی کہ انہوں نے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے کیرئیر کے ابتدائی دور میں زبردستی کام کیا، شوٹنگ پر نہ جانے کا بہانہ بنایا کرتی تھی۔ کبھی بیماری اور کبھی وہ سیٹ سے غائب ہو جاتی تھیں۔ پھر فلم گھر کے بعد انہیں اداکاری میں دلچسپی پیدا ہونے لگی اور پھر انہوں نے کبھی اپنے قدم پیچھے نہیں ہٹائے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔