ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

آئیفا 2018 : 20 سال بعد اسٹیج پر نظر آیا ریکھا کا جلوہ ، تالیوں کی گونج سے بندھ گیا سماں

ڈیزائنر کپڑے ، ریمپ واک اور ونرس کی فہرست بھول جائیے ، کیونکہ سال رواں آئیفا 2018 کی اصلی اسٹار ریکھا رہیں ۔

  • Share this:
آئیفا 2018 : 20 سال بعد اسٹیج پر نظر آیا ریکھا کا جلوہ ، تالیوں کی گونج سے بندھ گیا سماں
ڈیزائنر کپڑے ، ریمپ واک اور ونرس کی فہرست بھول جائیے ، کیونکہ سال رواں آئیفا 2018 کی اصلی اسٹار ریکھا رہیں ۔

ڈیزائنر کپڑے ، ریمپ واک اور ونرس کی فہرست بھول جائیے ، کیونکہ سال رواں آئیفا 2018 کی اصلی اسٹار ریکھا رہیں ۔ ان کے انداز کے تو سبھی دیوانے ہیں ، لیکن طویل عرصہ بعد اسٹیج پر ان کا ایسا روپ دیکھنے کو ملا کہ سبھی دیکھتے ہی رہ گئے۔ ریکھا نے بالی ووڈ کے کچھ بہترین نغموں پر پرفارم کرکے انہیں بھی یادگار بنادیا۔

ریکھا کی اس شاندار پرفارمنس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی شیئر کیا جارہا ہے۔ اس ویڈیو میں ریکھا سال 1978 میں آئی فلم مقدر کا سکندر کے گانے سلام عشق پر ڈانس کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس فلم میں ریکھا کے ساتھ امیتابھ بچن لیڈ رول میں تھے۔

ریکھا نے ایک نہیں بلکہ ان آنکھو کی مستی .. ، پیار کیا تو ڈرنا کیا ، جیسے دیگر مشہور نغموں پر بھی پرفام کیا ۔ 63 سال کی عمر میں بھی ریکھا کی ایسی پرفارمنس دیکھ کر وہاں بیٹھے سبھی لوگ حیران رہ گئے۔ ان کی پرفارمنس شروع ہوتے ہی پورا سماں تالیوں سے گونج اٹھا۔

First published: Jun 25, 2018 10:31 PM IST