معروف اداکارہ ممتاز نے کچھ وقت پہلے شمی کپور کے ساتھ اپنی لو اسٹوری کا انکشاف کیا تھا۔ ساتھ ہی، بتایا تھا کہ اس کہانی کا خاتمہ کافی خراب تھا۔ دراصل، شمی کپور نے ممتاز کے سامنے شادی کرنے کی تجویز رکھی تھی، لیکن اداکارہ نے اپنے کرئیر کی وجہ سے اسے ٹھکرا دیا تھا۔ ممتاز کا ماننا تھا کہ شادی اور کرئیر کو ایک ساتھ نہیں چنا جاسکتا تھا۔ حال ہی میں دئیے ایک انٹرویو میں انہوں نے شمی کپور سے ہوئی آخری ملاقات کا ذکر کیا اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگیں۔
ممتاز نے یوں تازہ کی یادیں ایک انٹرویو میں ممتاز نے بتایا کہ شمی کی اہلیہ نیلا دیوی نے انہیں شمی کی سالگرہ کی تقریب میں مدعو کیا تھا۔ انہوں نے بتایا، 'شمی جی کی بیوی نے مجھے بلایا۔ میں نے ان سے کہا کہ تمہاری آواز سن کر اچھا لگا۔ اس کے بعد انہوں نے پارٹی میں آنے کی دعوت دی۔
ممتاز-شمی میں ہوئی تھی یہ بات چیت
ممتاز نے مزید بتایا کہ 'جب میں پارٹی میں پہنچی تو میں نے انہیں دیکھا۔ وہ وہیل چیئر پر بیٹھے تھے اور ان کے ہاتھ میں ریڈ وائن کا گلاس تھا۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ ان کی طبیعت کتنی خراب تھی۔ میں نے ان سے پوچھا تم کیوں پیتے ہو؟ انہوں نے مجھے بلایا اور اپنے قریب بیٹھنے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ تم جانتی ہو، مجھے شراب پینا پسند ہے اور میں اسے ہمیشہ جاری رکھوں گا۔ مجھے معلوم ہوا کہ اب ان کے پاس چند ہی ماہ باقی ہیں۔‘
اس ملاقات کو یاد کر کے ممتاز کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ ممتاز نے بتایا کہ، میں نے ان سے کہا کہ میں بے حد دُکھی ہوں اور مجھے کافی برا لگ رہا ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ تمہیں ایسا کیوں لگتا ہے کہ مجھے شراب نہیں پینی چاہیے؟ میں نے ان سے معافی مانگی اور کہا کہ مجھے اس کا جواب نہیں پتہ۔ اگر ایسی ہی بات ہے تو آپ کو اپنی زندگی انجوائے کرنی چاہیے۔ ہمیشہ خوش رہیے۔ اس کے بعد میں کچھ پل وہاں رُکی اور گھر آگئی، لیکن وہ کافی برا تھا۔ میں بے حد جذباتی انسان ہوں، وہ منظر مجھے آج بھی یاد ہے۔ میں کبھی بھی نہیں بھولوں گی۔ بتادیں کہ 2011 میں کڈنی فیل ہوجانے سے شمی کپور کا انتقال ہوگیا تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔