ہوم » نیوز » اسپورٹس

!کیا انگلینڈ میں ہوئی بیویوں کی لڑائی نے کرا دی ’گبر‘ کی ٹیم انڈیا سے چھٹی

ایک خبر کے مطابق انگلینڈ دورہ پر انوشکا شرما کا شیکھر دھون کی بیوی عائشہ کے ساتھ ہوئی تھی زبردست لڑائی۔

  • Share this:
!کیا انگلینڈ میں ہوئی بیویوں کی لڑائی نے کرا دی ’گبر‘ کی ٹیم انڈیا سے چھٹی
فائل تصویر

ٹیم انڈیا جب بھی غیر ملکی دورہ پر ہوتی ہے تو کھلاڑیوں کی بیویاں بھی ان کے ساتھ  موجود ہوتی ہیں۔اسی طرح  فلم اداکارہ انوشکا شرما کے کپتان وراٹ کوہلی کی بیوی بننے کے بعد ویگس کی یہ مستی اور ہائی پروفائل ہو گئی ہے لیکن اب ایک خبر ایسی آئی ہے جس میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ انوشکا شرما اور شیکھر دھون کی بیوی عائشہ کے بیچ انگلینڈ کے دورہ پر لڑائی ہوئی جس کا نتیجہ ہندوستان کی ٹیسٹ ٹیم سے شیکھر دھون کی چھٹی کے طور پر سامنے آیا ہے۔

اخبار دینک جاگرن کی خبر کے مطابق، گزشتہ دنوں انگلینڈ دورہ پر انوشکا شرما نے شیکھر کی بیوی عائشہ کو ان کے گھروالوں سے متعلق کوئی ایسا بغیر مانگے مشورہ دے دیا تھا جس کے سبب دونوں میں جم کر لڑائی ہوئی۔ اس لڑائی کے بعد وراٹ کوہلی نے کچھ روز کا ریسٹ لیا اور دوھن ٹیم انڈیا کے ساتھ روہت کی کپتانی میں ایشیا کپ کھیلنے چلے گئے۔

ایشیا کپ میں دھون کے بلے نے جم کر رن برسائے اور انہوں نے ہندوستان کو چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ لیکن اس کے باوجود کیریبیائی ٹیم کے ساتھ دھون کی چھوٹی ہو گئی۔ خبر میں دعوی کہ انوشکا شرما ٹیم کے معاملات میں کافی دخل دیتی ہیں اور کئی بار ٹیم کی میٹنگ میں بھی موجود رہتی ہیں جس کے خلاف متعدد کھلاڑیوں میں نااتفاقی نظرآرہی ہے۔

خبر کے مطابق جب اس معاملہ پر وراٹ کوہلی سے میسیج کے ذریعہ ان کی رائے جاننے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے اس کا جواب تو نہیں دیا لیکن وہ میسیج ٹیم کے واٹس ایپ گروپ پر ڈال دیا جس کے بعد ٹیم سے جڑے ایک سینئر نے اخبار سے رابطہ کر ان کھلاڑیوں کے نام پوچھے جس انوشکا کے دخل سے ناراض ہیں۔


 
First published: Oct 05, 2018 08:53 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading