ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اجتماعی آبروریزی کے بعد بیوٹی کوئن کا قتل، ہوٹل کے باتھ روم سے لاش ملی

23 سال کی کرسٹین بیوٹی کوئن رہ چکی ہیں۔ ساتھ ہی ان دنوں فلیپنس ایئرلائنس میں فلائٹ اٹینڈینٹ کا کام کر رہی تھیں۔ ان کی لاش مکاتی شہر کے ایک فور اسٹار ہوٹل کے باتھ روم کے باتھ ٹب میں ملی۔

  • Share this:
اجتماعی آبروریزی کے بعد بیوٹی کوئن کا قتل، ہوٹل کے باتھ روم سے لاش ملی
اجتماعی آبروریزی کے بعد بیوٹی کوئن کا قتل، ہوٹل کے باتھ روم سے لاش ملی

منیلا: فلیپنس (philippines) میں ایک بیوٹی کوئن کے ساتھ آبروریزی اور قتل کی واردات سامنے آئی ہے۔ اس حادثہ نے پورے ملک کو جھکجھور کر رکھ دیا ہے۔ لوگوں نے اسے انصاف دلانے کے لئے سوشل میڈیا پر بھی مہم شروع کردی ہے۔ بیوٹی کوئن کی لاش ہوٹل کے باتھ روم میں پائی گئی ہے۔ پولیس کی ابتدائی جانچ میں کرسٹین کے ساتھ  آبروریزی کے بعد قتل کی بات سامنے آرہی ہے۔


23 سال کی کرسٹین بیوٹی کوئن رہ چکی ہیں۔ ساتھ ہی ان دنوں فلیپنس ایئرلائنس میں فلائٹ اٹینڈینٹ کا کام کر رہی تھیں۔ ان کی لاش مکاتی شہر کے ایک فور اسٹار ہوٹل کے باتھ روم کے باتھ ٹب میں ملی۔ پولیس نے اطلاع دی ہے کہ جانچ کے دوران کرسٹین کے جسم پر کئی گہری چوٹ کے نشان ملے ہیں۔ پولیس نے کرسٹین پر کسی نوکیلی چیز سے کئی بار حملہ کرنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ پولیس نے لاش کو جانچ کے لئے بھیج دیا ہے۔ اب مانا جارہا ہے کہ اٹاپسی رپورٹ کے آنے کے بعد معاملے کو لے کر کئی مزید انکشاف ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ کرسٹین دواو شہر میں پیدا ہوئی ہیں۔ وہ 2017 کے مس سلوا دواو کی رنراپ رہ چکی ہیں۔ وہ مٹیا این جی داوو 2019 کی فائنلسٹ بھی رہی ہیں۔


پولیس نے اس اجتماعی آبروریزی اور قتل پر جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کے نشانے پر 11 لوگ ہیں، جن میں سے 3 لوگوں سے پولیس حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ وہیں دیگر لوگوں کی تلاش میں پولیس کی ٹیم مصروف ہے۔ وہیں فلیپنس میں بیوٹی کوئن کے ساتھ ایسا حادثہ سامنے آنے کے بعد عام لوگوں میں ناراضگی دیکھی جارہی ہے۔ لوگ سوشل میڈیا پر کرسٹین کی فوٹو شیئر کر رہے ہیں اور واردات پر ناراضگی ظاہر کر رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر #justiceforchristinedacera بھی ٹرینڈ کرنے لگا تھا۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 14, 2021 12:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading